زکوٰۃ کے مسائل ज़कात के मसले صدقہ فطر کا بیان “ सदक़ह फ़ित्र के बारे में ”
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم اناج کا ایک صاع یا جَو کا ایک صاع یا کھجور کا ایک صاع یا پنیر کا ایک صاع یا خشک انگور کا صاع صدقہ فطر ادا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «176- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 284/1 ح 634، ك 17 ب 28 ح 53) التمهيد 127/4، الاستذكار:585، و أخرجه البخاري (1506) ومسلم (985) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں لوگوں پر مسلمانوں میں سے ہر آدمی پر کھجور کا ایک صاع یا جَو کا ایک صاع فرض قرار دیا ہے، چاہے آزاد ہو یا غلام، مرد ہو یا عورت۔
تخریج الحدیث: «211- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 284/1 ح 633، ك 17 ب 28 ح 52) التمهيد 312/14، الاستذكار:584، و أخرجه البخاري (1504) ومسلم (984) من حديث مالك به.»
|