زکوٰۃ کے مسائل ज़कात के मसले پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے “ पांच ऊँटों से कम पर ज़कात नहीं ”
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ وسق سے کم کھجوروں میں کوئی صدقہ (عشر) نہیں ہے اور پانچ اوقیوں سے کم چاندی میں کوئی صدقہ (زکوٰة) نہیں ہے اور پانچ اونٹوں سے کم میں کوئی صدقہ (زکوة) نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «92- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 244/1، 245 ح 579، ك 17 ب 1 ح 2) التمهيد 113/13، الاستذكار: 533، و أخرجه البخاري (1459) من حديث مالك به.»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ اونٹوں سے کم پر کوئی صدقہ (زکوٰة) نہیں ہے اور پانچ اوقیہ چاندی سے کم پر کوئی صدقہ نہیں ہے اور پانچ وسق (غلے) سے کم پر کوئی صدقہ (عشر) نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «402- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 244/1 ح 578، ك 17 ب 1 ح 1) التمهيد 133/20 وقال: ”هٰذا حديث صحيح الإسناد عند جميع أهل الحديث“، الاستذكار: 532، و أخرجه البخاري (1447) من حديث مالك به ورواه مسلم (979) من حديث عمرو بن يحيي بن عمارة به.»
|