زکوٰۃ کے مسائل ज़कात के मसले عمریٰ کا بیان “ उमरा ! यानि वह भेंट जो लेने वाले और उसके वारिसों की हो जाए ”
سیدنا جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو عمریٰ (عمر بھر کے لئے کسی چیز کا تحفہ) دیا جائے کہ یہ اس کا اور اس کے وارثوں کا حق ہے تو جسے عمریٰ ملا اسی کا ہو جائے گا اور دینے والے کی طرف واپس نہیں لوٹے گا کیونکہ اس نے اس طرح دیا ہے کہ اس میں وارثت کے احکام جاری ہو گئے۔“
تخریج الحدیث: «21- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 756/2 ض 1517، ك 36 ب 37 ح 43) التمهيد 112/7، الاستذكار: 1446، و أخرجه مسلم (1625) من حديث مالك به»
|