باجماعت نماز کا بیان जमाअत के साथ नमाज़ पढ़ना جماعت میں شمولیت کے لئے آرام و سکون سے آنا چاہئیے “ जमाअत से नमाज़ पढ़ने के लिए सुकून और आराम से आना चाहिए ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو تم دوڑتے ہوئے نہ آؤ اور سکون کے ساتھ آؤ، پھر (نماز میں سے) جو پاؤ پڑھ لو اور جو فوت ہو جائے تو اسے (بعد میں) پورا کر لو کیونکہ جو شخص نماز کا قصد (ارادہ) کرتا ہے تو وہ نماز میں ہی ہوتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «135- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 68/1، 69 ح 147، ك 3 ب 1 ح 4) التمهيد 229/20، الاستذكار: 125، و أخرجه أحمد (460/2، ح 9932) و البخاري فى جزء القرأة (تحقيقي: 183، 184) من حديث مالك به ورواه مسلم (602) من حديث العلاء عن أبيه عن ابي هريره به.»
|