باجماعت نماز کا بیان जमाअत के साथ नमाज़ पढ़ना جماعت سے پیچھے رہنے والوں کے لئے وعید “ जमाअत से नमाज़ न पढ़ने वालों के बारे में ”
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ میں لکڑیاں اکٹھی کرنے کا حکم دوں تو لکڑیاں اکٹھی کی جائیں، پھر میں نماز کے لیے اذان کا حکم دوں، پھر ایک آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے، پھر (نماز نہ پڑھنے والے) لوگوں کو ان کی لاعلمی میں جا پکڑوں اور ان کے گھروں کو جلا دوں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر ان (باجماعت نماز نہ پڑھنے والے) لوگوں میں سے کسی کو معلوم ہو جائے کہ اسے موٹی ہڈی یا بکری کے دو اچھے کھر ملیں تو وہ ضرور عشاء کی نماز میں حاضر ہوں۔“
تخریج الحدیث: «325- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 129/1، 130 ح 288، ك 8 ب 1 ح 3) التمهيد 331/18، الاستذكار: 357، و أخرجه البخاري (644) من حديث مالك به.»
|