باجماعت نماز کا بیان जमाअत के साथ नमाज़ पढ़ना نماز فجر کی فضیلت “ फ़जर की नमाज़ की फ़ज़ीलत यानि अच्छाई ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سوتے ہو تو شیطان تمہاری گدی پر تین گرہیں لگاتا ہے، ہر گرہ پر کہتا ہے کہ رات بہت لمبی ہے سو جا۔ پھر جب وہ نیند سے بیدار ہو کر اللہ کا ذکر کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، پھر جب وہ وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے، پھر جب وہ نماز پڑھتا ہے تو تیسری گرہ کھل جاتی ہے اور یہ آدمی اس حال میں صبح کرتا ہے کہ وہ چاق و چوبند اور خوش مزاج ہوتا ہے اور اگر ایسا نہ کرے تو وہ اس حال میں صبح کرتا ہے کہ وہ ڈھیلا سست تھکا ہوا اور بدمزاج ہوتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «334- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 176/1 ح 426، ك 9 ب 25 ح 95) التمهيد 45/19، الاستذكار: 396، و أخرجه البخاري (1142) من حديث مالك به.»
|