كتاب صفة جهنم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جہنم اور اس کی ہولناکیوں کا تذکرہ 13. باب مِنْهُ باب:۔۔۔
حارثہ بن وہب خزاعی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کیا میں تمہیں جنتیوں کے بارے میں نہ بتا دوں؟ ہر کمزور حال آدمی جسے لوگ حقیر سمجھیں اگر وہ اللہ کی قسم کھائے تو اللہ اسے پوری کر دے۔ کیا میں تمہیں جہنمیوں کے بارے میں نہ بتا دوں؟ ہر سرکش، بخیل اور متکبر“، (جہنم میں جائے گا۔)
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/تفسیر سورة القلم 1 (4918)، والأدب 61 (6071)، والأیمان والنذور 9 (6657)، صحیح مسلم/الجنة 13 (2853)، سنن ابن ماجہ/الزہد 4 (4116) (تحفة الأشراف: 3285)، و مسند احمد (4/306) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4116)
|