كتاب صفة جهنم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: جہنم اور اس کی ہولناکیوں کا تذکرہ 11. باب مَا جَاءَ أَنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ النِّسَاءُ باب: جہنم میں اکثریت عورتوں کی ہو گی۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے جنت میں جھانکا تو دیکھا کہ اکثر جنتی فقیر ہیں اور جہنم میں جھانکا تو دیکھا کہ اکثر جہنمی عورتیں ہیں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الرقاق 16 (تعلیقا عقب حدیث 6449)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 26 (2737) (تحفة الأشراف: 6317)، و مسند احمد (1/294، 359) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الضعيفة تحت الحديث (2800)
عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے جہنم میں جھانکا تو دیکھا کہ اکثر جہنمی عورتیں ہیں اور جنت میں جھانکا تو دیکھا کہ اکثر جنتی فقیر ہیں“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- عوف نے سند بیان کرتے ہوئے اس طرح کہا ہے: «عن أبي رجاء عن عمران بن حصين» اور ایوب نے کہا: «عن أبي رجاء عن ابن عباس»، دونوں سندوں میں کوئی کلام نہیں ہے۔ اس بات کا احتمال ہے کہ ابورجاء نے عمران بن حصین اور ابن عباس دونوں سے سنا ہو، عوف کے علاوہ دوسرے لوگوں نے بھی یہ حدیث ابورجاء کے واسطہ سے عمران بن حصین سے روایت کی ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/بدء الخلق 8 (3241)، والنکاح 88 (5198)، والرقاق 16 (6449)، و 51 (6546) (تحفة الأشراف: 10873)، و مسند احمد (4/429، 443) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح انظر ما قبله (2602)
|