كتاب الفرائض عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: وراثت کے احکام و مسائل 23. باب مَا جَاءَ مَا يَرِثُ النِّسَاءُ مِنَ الْوَلاَءِ باب: ولاء میں سے عورتوں کی میراث کا بیان۔
واثلہ بن اسقع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت تین قسم کی میراث اکٹھا کرتی ہے: اپنے آزاد کیے ہوئے غلام کی میراث، اس لڑکے کی میراث جسے راستے سے اٹھا کر اس کی پرورش کی ہو، اور اس لڑکے کی میراث جس کو لعان کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہو“۔
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- یہ حدیث اس سند سے صرف محمد بن حرب کی روایت سے معروف ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الفرائض 9 (2906)، سنن ابن ماجہ/الفرائض 12 (2742) (تحفة الأشراف: 11744) (ضعیف) (سند میں ”عمر بن رؤبہ“ ضعیف ہںْ)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (2742) // ضعيف سنن ابن ماجة (600)، ضعيف أبي داود (623 / 3906)، إرواء الغليل في تخريج أحاديث منار السبيل (1576)، ضعيف الجامع الصغير وزيادته الفتح الكبير (5925)، المشكاة (3053) //
|