رمضان المبارک میں سفر کے دوران جن لوگوں کے لئے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے ان کے ابواب کا مجموعہ 1377. سفر میں روزہ رکھنے کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی آپ کی ایک حدیث کا بیان
تخریج الحدیث:
سیدنا کعب بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر کے دوران روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔“ امام حسن نے سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کی نسبت بیان نہیں کی اور نہ جناب مخزومی نے انہیں”اشعری“ کہا ہے۔ میں نے یہ الفاظ کتاب الکبیر میں بیان کیے ہیں۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|