جماع أَبْوَابِ الْأَوْقَاتِ الَّتِي يُنْهَى عَنْ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِيهِنَّ ان اوقات کے ابواب کا مجموعہ جن میں نفل نماز پڑھنا منع ہے 811. (578) بَابُ ذِكْرِ الْخَبَرِ الْمُفَسِّرِ لِبَعْضِ اللَّفْظَةِ الْمُجْمَلَةِ الَّتِي ذَكَرْتُهَا اس مجمل روایت کی مفسر روایت کا بیان جسے میں نے بیان کیا ہے،
اور اس بات کی دلیل کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد غروب آفتاب تک نفل نماز پڑھنے سے اس وقت منع کیا ہے جبکہ سورج بلند نہ ہو اور غروب ہونے کے قریب ہوجائے
تخریج الحدیث:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عصرکے بعد نماز نہ پڑھی جائے الّا یہ کہ سورج سفید (روشن) اور بلند ہو۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم عصر کے بعد نماز نہ پڑھو، الّا یہ کہ تم نماز اس حال میں پڑھو کہ سورج ابھی بلند ہو۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
جناب عاصم بن ضمرہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ابوموسیٰ کی طرح روایت بیان کرتے ہیں، امام سفیان فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ حُکم مکّہ مکرّمہ کے لئے ہے یا دیگر شہروں کے لئے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے۔ میں نے محمد بن یحییٰ کو فرماتے ہوئے سنا کہ وہب بن اجدع کے مجہول اور غیر معروف ہونے کی حالت ختم ہو چکی ہے کیونکہ ان سے امام شعبی اور ہلال بن یساف نے بھی روایت بیان کی ہے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|