جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْفَرِيضَةِ فِي السَّفَرِ سفر میں فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ 617. (384) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فِي السَّفَرِ سفرمیں مغرب اور عشاء کی نماز جمع کرنے کی رخصت کا بیان،
اس سلسلے میں ایک روایت کا بیان جس کے معنی سمجھنے میں بعض غیر فقیہ اشخاص سے غلطی ہو گئی ہے، لہٰذا اس نے اس کے ظاہری معنی کے اعتبار سے اس حدیث کی یہ تاویل کی ہے مغرب وعشاء کی نمازوں کو صرف اس وقت جمع کرنا جائز ہے جب مسافر کو سفر میں جلدی ہو
تخریج الحدیث:
امام سفیان بیان کرتے ہیں کہ میں امام زہری کو دہرائی اور درس حدیث کی ابتدا کرتے وقت یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اگر میں سو بار بھی قسم اٹھانا چاہوں تو اٹھا سکتا ہوں کہ میں نے یہ حدیث حضرت سالم سے سنی ہے اور وہ اپنے والد گرامی سیدنا عبد ﷲ رضی ﷲ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب سفر میں جلدی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب اور عشا کی نماز جمع کر لیتے۔
تخریج الحدیث:
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کر تے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر کر نے میں جلدی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے ادا کر لیتے۔ جناب یحییٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ روایت کیے ہیں۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|