Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْفَرِيضَةِ فِي السَّفَرِ
سفر میں فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
617. (384) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فِي السَّفَرِ
سفرمیں مغرب اور عشاء کی نماز جمع کرنے کی رخصت کا بیان،
حدیث نمبر: 965
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ" وَقَالَ يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کر تے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر کر نے میں جلدی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے ادا کر لیتے۔ جناب یحییٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ روایت کیے ہیں۔

تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق