جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْفَرِيضَةِ فِي السَّفَرِ سفر میں فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ 618. (385) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْجَمْعِ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَإِنْ لَمْ يَجِدَّ بِالْمُسَافِرِ السَّيْرُ ظہر اور عصر، مغرب اور عشاء کی نمازوں کی جمع کرکے ادا کرنے کی رخصت کا بیان، اگرچہ مسافر کو سفر کی جلدی نہ ہو
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کے سفر میں نمازیں جمع کرکے ادا کیں، لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ظہر اور عصر، نماز مغرب اور عشاء کو جمع کر کے پڑھا ـ (جناب ابوالطفیل) کہتے ہیں کہ میں نے دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کیوں کیا؟ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اُمّت کو تنگی اور مشقّت میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے ـ
تخریج الحدیث:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مذکورہ بالا روایت کی طرح روایت مروی ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|