جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمَكْرُوهَةِ فِي الصَّلَاةِ الَّتِي قَدْ نُهِيَ عَنْهَا الْمُصَلِّي نماز میں نا پسندیدہ افعال کے ابواب کا مجموعہ جن سے نمازی کو منع کیا گیا ہے 599. (366) بَابُ ذِكْرِ نَقْصِ الصَّلَاةِ بِالِالْتِفَاتِ فِيهَا، نماز میں اِدھر اُدھر جھانکنے سے نماز (کے اجر و ثواب) میں کمی ہوجاتی ہے۔
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ نماز میں التفات سے نماز کو دہرانا واجب نہیں ہوتا
تخریج الحدیث:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں نمازی کے اِدھر اُدھر جھانکنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو اُچکنا ہے جسے شیطان بندے کی نماز سے اُچک لیتا ہے۔“ جناب عبیداللہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ نماز میں التفات کے بارے میں (میں نے سوال کیا۔)
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|