سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں نمازی کے اِدھر اُدھر جھانکنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو اُچکنا ہے جسے شیطان بندے کی نماز سے اُچک لیتا ہے۔“ جناب عبیداللہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ نماز میں التفات کے بارے میں (میں نے سوال کیا۔)