جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْوُضُوءِ وَسُنَنِهِ وضو اور اس کی سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 137. ( 136) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي غَسْلِ أَعْضَاءِ الْوُضُوءِ أَكْثَرَ مِنْ ثَلَاثٍ، اعضائے وضو کو تین سے زیادہ مرتبہ دھونے پر وعید کا بیان
اور اس کی دلیل کہ ایسا کرنے والا غلط کار ظالم یا حد سے گزرنے والا ظالم ہے۔
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اُس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وضو کے متعلق دریافت کیا۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے تین تین بار وضو کیا، پھر فرمایا: ”جو (اس مقدار سے) زیادہ کرے تو اُس نے بُرا کیا اور ظلم کیا یا اُس نے زیادتی کی اور ظلم کیا-“
تخریج الحدیث: اسناده حسن صحيح
|