جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْوُضُوءِ وَسُنَنِهِ وضو اور اس کی سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 132. ( 131) بَابُ تَخْلِيلِ أَصَابِعِ الْقَدَمَيْنِ فِي الْوُضُوءِ. وضو میں پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا
امام ابو بکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم پاؤں کی اُنگلیوں کے تین بار خلال کے متعلق سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کر چکے ہیں۔
سیدنا لقیط بن صبره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، مجھے وضو کے متعلق بیان فرمایئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکمّل وضو کرو، اُنگلیوں کا خلال کرو، اور اگر تم روزے کی حالت میں نہ ہو تو ناک میں اچھی طرح پانی ڈالو۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|