كتاب الفرائض والوصايا كتاب الفرائض والوصايا دو تہائی سے زیادہ مال کی وصیت وارثوں کا نقصان
ابن عباس رضی اللہ عنہ کی سند سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وارث کو وصیت کا حق نہیں اِلاّ یہ کہ وارث چاہیں۔ “ یہ روایت منقطع ہے۔ یہ مصابیح کے الفاظ ہیں، اور دارقطنی کی روایت میں ہے: ”وارث کے لیے وصیت کرنا جائز نہیں، مگر یہ کہ ورثاء چاہیں۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الدارقطنی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الدارقطني (98/4 ح 4109) [والطبراني في مسند الشاميين (325/3. 326 ح 2410) ٭ فيه عطاء الخراساني صدوق حسن الحديث و ثقه الجمھور و لکنه مدلس و عنعن و باقي السند حسن لذاته فالسند ضعيف من أجل عنعنته و قال الذهبي: ’’جيد الإسناد‘‘ (ميزان الاعتدال 481/4)“!!» |