كتاب الفرائض والوصايا كتاب الفرائض والوصايا قوم کے مولٰی کی وراثت
کثیر بن عبداللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قوم کا آزاد کردہ غلام انہیں میں سے ہے، قوم کا حلیف انہی میں سے ہے اور قوم کا بھانجا انہی میں سے ہے۔ “ صحیح، رواہ الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه الدارمي (243/2 ح 2531) ٭ سنده ضعيف جدًا و لکن لمتون الحديث شواھد صحيحة، مولي القوم منھم (البخاري: 6761. 6762) حليف القوم منھم (البخاري في الأدب المفرد: 75 وسنده حسن، و أحمد 340/4 و صححه الحاکم 328/2 ووافقه الذهبي) ابن أخت القوم منھم (البخاري: 3528 و مسلم: 1059/133) فالحديث صحيح عن رسول الله ﷺ و أماجد کثير فلا أعلم إليه سندًا قويًا لأن کثير بن عبد الله متروک کذاب، و أحيانًا أصحح المتن بمتن آخر قوي فافھمه فإنه مھم.» |