موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث 657 :حدیث نمبر

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
मुवत्ता इमाम मलिक रवायात इब्न अल-क़ासिम
قرآن و تفسیر کا بیان
क़ुरआन और उसकी तफ़्सीर
11. «عشر رضعات» والی آیت منسوخ ہے
“ «عشر رضعات» वाली आयत रद्द है ”
حدیث نمبر: 578
Save to word مکررات اعراب Hindi
311- وبه: انها قالت: كان فيما انزل من القرآن عشر رضعات معلومات يحرمن، ثم نسخن بخمس معلومات، فتوفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهن مما يقرا من القرآن.311- وبه: أنها قالت: كان فيما أنزل من القرآن عشر رضعات معلومات يحرمن، ثم نسخن بخمس معلومات، فتوفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهن مما يقرأ من القرآن.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ قرآن میں (پہلے) «عَشرُ رضعاتٍ مَعلوماتٍ» دس دفعہ دودھ پلانا ہے معلوم طریقے سے، نازل ہوئی پھر پانچ دفعہ معلوم طریقے سے، کے ساتھ یہ منسوخ ہو گئی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو یہ قرآن میں پڑھی جاتی تھی۔
इसी सनद के साथ (हज़रत आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा) से रिवायत है कि क़ुरआन में (पहले) « عَشرُ رضعاتٍ مَعلوماتٍ » “दस दफ़ा दूध पिलाना है मालूम तरीक़े से” उतरी फिर पांच दफ़ा मालूम तरीक़े से, के साथ ये रद्द हो गई, फिर रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम की मोत हुई तो ये क़ुरआन में पढ़ी जाती थी।

تخریج الحدیث: «311- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 608/2 ح 1330، ك 30 ب 3 ح 17) التمهيد 215/17، الاستذكار: 1250، و أخرجه مسلم (1452) من حديث مالك به.»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

   صحيح مسلم3597عائشةكان فيما انزل من القرآن عشر رضعات معلومات يحرمن، ثم نسخن بخمس معلومات
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم578عائشةكان فيما انزل من القرآن عشر رضعات معلومات يحرمن، ثم نسخن بخمس معلومات

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 578 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 578  
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 1452، من حديث ما لك به]
تفقه:
➊ منسوخ آیت (دس رضعات والی) وہی آیت ہے جوکسی صحیفے پر لکھی ہوئی تھی اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سرہانے کے نیچے رکھی ہوئی تھی، اسے بعد میں بکری کھاگئی۔ دیکھئے [مسند أحمد 269/6 ح36316 وسند حسن، سنن ابن ماجه: 1944]
● خمس رضعات والی آیت کی تلاوت بھی منسوخ ہوگئی تھی لیکن حکم باقی رہا۔
● جس آیت کی تلاوت منسوخ ہوگئی تھی اگر وہ اس طرح سے نہ اٹھائی جاتی تو یہ ڈر تھا کہ کہیں قرآن میں لکھ دی جائے۔ اس سے رافضیوں کا وہ عقیدہ ثابت نہیں ہوتا جس میں بعض کہتے ہیں کہ قرآن کے چالیس پارے تھے جن میں سے دس پارے بکری کھا گئی۔ رافضیوں کی یہ بات بالکل جھوٹ ہے۔
➋ نیز دیکھئے [الموطأ حديث: 310، البخاري 2646، ومسلم 1444]
➌ آیت مذکورہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی منسوخ ہوگئی تھی مگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو علم نہیں تھا۔
● معلوم ہوا کہ بڑے سے بڑے عالم پر بھی بعض دلائل مخفی رہ سکتے ہیں۔
➍ قرآن وحدیث میں بعض احکام میں ناسخ ومنسوخ واقع ہوا ہے۔
➎ یہ عین ممکن ہے بعض لوگوں تک ناسخ نہ پہنچے اور وہ سابقہ حکم (منسوخ) پر عمل کرتے رہیں۔
➏ ناسخ کے آ جانے اور علم ہونے کے بعد منسوخ پرعمل جائز نہیں ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 311   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3597  
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں قرآنِ مجید میں نازل ہوا تھا کہ دس یقینی رضعات سے حرمت لازم ٹھہرتی ہے۔ پھر ان رضعات کو پانچ یقینی رضعات سے منسوخ کر دیا گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک (بعض لوگ) ان کی قرآن کی طرح قراءت کرتے تھے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3597]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
پانچ رضعات کی تلاوت بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بالکل آخری دور میں منسوخ ہو گئی تھی۔
لیکن جن حضرات کو نسخ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا تھا وہ اس کی قرائت کرتے تھے۔
لیکن چونکہ ان کی قراءت منسوخ ہوچکی تھی اس لیے مصحف امام میں ان کو لکھا نہیں گیا اور اس پر امت کا اتفاق ہے۔
لیکن ان کا حکم بر قرار ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3597   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.