سمرہ بن جندب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سام» عربوں کے جد امجد ہیں اور «یافث» رومیوں کے اور «حام» حبشیوں کے“۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے اور «یافث»، «یافِتُ» اور «یَفِتُ» تینوں لغتیں ہیں۔
وضاحت: ۱؎: یہ تینوں نوح علیہ السلام کے بیٹوں کے نام ہیں۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم 3231 (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (3683) // تقدم برقم (635 / 3461)، ضعيف الجامع الصغير (3214) //
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3231
´سورۃ الصافات سے بعض آیات کی تفسیر۔` سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سام» «ابوالعرب»(عربوں کے باپ) ہیں اور «حام» «ابوالحبش»(اہل حبشہ کے باپ) ہیں اور «یافث» «ابوالروم»(رومیوں کے باپ) ہیں۔“[سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3231]
اردو حاشہ: وضاحت:
نوٹ: (تفصیل کے لیے دیکھیے پچھلی حدیث کا بیان)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3231