سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سام» «ابوالعرب»(عربوں کے باپ) ہیں اور «حام» «ابوالحبش»(اہل حبشہ کے باپ) ہیں اور «یافث» «ابوالروم»(رومیوں کے باپ) ہیں“۔
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3931
´عربوں کی فضیلت کا بیان` سمرہ بن جندب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سام» عربوں کے جد امجد ہیں اور «یافث» رومیوں کے اور «حام» حبشیوں کے“۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3931]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یہ تینوں نوح علیہ السلام کے بیٹوں کے نام ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3931