معیقیب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نماز میں کنکری ہٹانے کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”اگر ہٹانا ضروری ہی ہو تو ایک بار ہٹا لو“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/العمل فی الصلاة 8 (1207)، صحیح مسلم/المساجد 12 (546)، سنن ابی داود/ الصلاة 175 (646)، سنن النسائی/السہو 8 (1193)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 62 (1026)، (تحفة الأشراف: 11485)، مسند احمد (3/426)، و (5/425، 426) سنن الدارمی/الصلاة 110 (1427) (صحیح)»