طلحہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ نے ایک جاہل اعرابی سے کہا: تم نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے
«من قضى نحبه» کے متعلق پوچھو کہ اس سے کون مراد ہے، صحابہ کا یہ حال تھا کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا اس قدر احترام کرتے تھے کہ آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پر اتنی ہیبت طاری رہتی تھی کہ وہ آپ سے سوال کی جرات نہیں کر پاتے تھے، چنانچہ اس اعرابی نے آپ سے پوچھا تو آپ نے اپنا منہ پھیر لیا، اس نے پھر پوچھا: آپ نے پھر منہ پھیر لیا پھر میں مسجد کے دروازے سے نکلا، میں سبز کپڑے پہنے ہوئے تھا، تو جب رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا:
” «من قضى نحبه» کے متعلق پوچھنے والا کہاں ہے؟
“ اعرابی بولا: میں موجود ہوں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا:
”یہ
«عن قضی نحبہ» میں سے ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف ابوکریب کی روایت سے جانتے ہیں جسے وہ یونس بن بکیر سے روایت کرتے ہیں،
۲- کبار محدثین میں سے متعدد لوگوں نے ابوکریب سے روایت کی ہے،
۳- میں نے اسے محمد بن اسماعیل بخاری کو ابوکریب کے واسطہ سے بیان کرتے سنا ہے، اور انہوں نے اس حدیث کو اپنی کتاب
”کتاب الفوائد
“ میں رکھا ہے۔