سنن ترمذي کل احادیث 3964 :حدیث نمبر
کتاب سنن ترمذي تفصیلات

سنن ترمذي
کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
Chapters on Supplication
132. باب فِي حُسْنِ الظَّنِّ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
132. باب: اللہ عزوجل کے ساتھ حسن ظن رکھنے کا بیان
Chapter: ….
حدیث نمبر: 3603
Save to word مکررات اعراب
(قدسي) حدثنا حدثنا ابو كريب، حدثنا ابن نمير، وابو معاوية، عن الاعمش، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يقول الله عز وجل: " انا عند ظن عبدي بي، وانا معه حين يذكرني، فإن ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي، وإن ذكرني في ملإ ذكرته في ملإ خير منهم، وإن اقترب إلي شبرا اقتربت منه ذراعا، وإن اقترب إلي ذراعا اقتربت إليه باعا، وإن اتاني يمشي اتيته هرولة ". قال ابو عيسى: هذا حسن صحيح، ويروى عن الاعمش في تفسير هذا الحديث: من تقرب مني شبرا تقربت منه ذراعا يعني بالمغفرة والرحمة، وهكذا فسر بعض اهل العلم هذا الحديث، قالوا: إنما معناه يقول: إذا تقرب إلي العبد بطاعتي وما امرت اسرع إليه بمغفرتي ورحمتي.(قدسي) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: " أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، وَأَنَا مَعَهُ حِينَ يَذْكُرُنِي، فَإِنْ ذَكَرَنِي فِي نَفْسِهِ ذَكَرْتُهُ فِي نَفْسِي، وَإِنْ ذَكَرَنِي فِي مَلَإٍ ذَكَرْتُهُ فِي مَلَإٍ خَيْرٍ مِنْهُمْ، وَإِنِ اقْتَرَبَ إِلَيَّ شِبْرًا اقْتَرَبْتُ مِنْهُ ذِرَاعًا، وَإِنِ اقْتَرَبَ إِلَيَّ ذِرَاعًا اقْتَرَبْتُ إِلَيْهِ بَاعًا، وَإِنْ أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَيُرْوَى عَنِ الْأَعْمَشِ فِي تَفْسِيرِ هَذَا الْحَدِيثِ: مَنْ تَقَرَّبَ مِنِّي شِبْرًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ ذِرَاعًا يَعْنِي بِالْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ، وَهَكَذَا فَسَّرَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ هَذَا الْحَدِيثَ، قَالُوا: إِنَّمَا مَعْنَاهُ يَقُولُ: إِذَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ الْعَبْدُ بِطَاعَتِي وَمَا أَمَرْتُ أُسْرِعُ إِلَيْهِ بِمَغْفِرَتِي وَرَحْمَتِي.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کہتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے ساتھ گمان کے مطابق ہوتا ہوں ۱؎، جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو اس کے ساتھ ہوتا ہوں، اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے جی میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے جماعت (لوگوں) میں یاد کرتا ہے تو میں اسے اس سے بہتر جماعت میں یاد کرتا ہوں (یعنی فرشتوں میں) اگر کوئی مجھ سے قریب ہونے کے لیے ایک بالشت آگے بڑھتا ہے تو اس سے قریب ہونے کے لیے میں ایک ہاتھ آگے بڑھتا ہوں، اور اگر کوئی میری طرف ایک ہاتھ آگے بڑھتا ہے تو میں اس کی طرف دو ہاتھ بڑھتا ہوں، اگر کوئی میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس حدیث کی تفسیر میں اعمش سے مروی ہے کہ اللہ نے یہ جو فرمایا ہے کہ جو شخص میری طرف ایک بالشت بڑھتا ہے میں اس کی طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہوں، اس سے مراد یہ ہے کہ میں اپنی رحمت و مغفرت کا معاملہ اس کے ساتھ کرتا ہوں،
۳- اور اسی طرح بعض اہل علم نے اس حدیث کی تفسیر یہ کی ہے کہ اس سے مراد جب بندہ میری اطاعت اور میرے مامورات پر عمل کر کے میری قربت حاصل کرنا چاہتا ہے تو میں اپنی رحمت و مغفرت لے کر اس کی طرف تیزی سے لپکتا ہوں۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/التوحید 15 (7405)، و35 (7505)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 6 (2675)، سنن ابن ماجہ/الأدب 58 (3822) (تحفة الأشراف: 12505) (وراجع ماتقدم عند المؤلف في الزہد (برقم 2388) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3822)

   صحيح البخاري7505عبد الرحمن بن صخرأنا عند ظن عبدي بي
   صحيح البخاري7405عبد الرحمن بن صخرأنا عند ظن عبدي بي وأنا معه إذا ذكرني إن ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي إن ذكرني في ملإ ذكرته في ملإ خير منهم إن تقرب إلي بشبر تقربت إليه ذراعا إن تقرب إلي ذراعا تقربت إليه باعا إن أتاني يمشي أتيته هرولة
   صحيح مسلم6805عبد الرحمن بن صخرأنا عند ظن عبدي بي وأنا معه حين يذكرني إن ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي إن ذكرني في ملإ ذكرته في ملإ هم خير منهم إن تقرب مني شبرا تقربت إليه ذراعا إن تقرب إلي ذراعا تقربت منه باعا إن أتاني يمشي أتيته هرولة
   صحيح مسلم6829عبد الرحمن بن صخرأنا عند ظن عبدي بي وأنا معه إذا دعاني
   صحيح مسلم6832عبد الرحمن بن صخرأنا عند ظن عبدي وأنا معه حين يذكرني إن ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي إن ذكرني في ملإ ذكرته في ملإ خير منهم إن اقترب إلي شبرا تقربت إليه ذراعا إن اقترب إلي ذراعا اقتربت إليه باعا إن أتاني يمشي أتيته هرولة
   صحيح مسلم6807عبد الرحمن بن صخرإذا تلقاني عبدي بشبر تلقيته بذراع إذا تلقاني بذراع تلقيته بباع إذا تلقاني بباع أتيته بأسرع
   صحيح مسلم6952عبد الرحمن بن صخرأنا عند ظن عبدي بي وأنا معه حيث يذكرني لله أفرح بتوبة عبده من أحدكم يجد ضالته بالفلاة من تقرب إلي شبرا تقربت إليه ذراعا من تقرب إلي ذراعا تقربت إليه باعا إذا أقبل إلي يمشي أقبلت إليه أهرول
   جامع الترمذي2388عبد الرحمن بن صخرأنا عند ظن عبدي بي وأنا معه إذا دعاني
   جامع الترمذي3603عبد الرحمن بن صخرأنا عند ظن عبدي بي وأنا معه حين يذكرني إن ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي إن ذكرني في ملإ ذكرته في ملإ خير منهم إن اقترب إلي شبرا اقتربت منه ذراعا إن اقترب إلي ذراعا اقتربت إليه باعا إن أتاني يمشي أتيته هرولة
   سنن ابن ماجه3822عبد الرحمن بن صخرأنا عند ظن عبدي بي وأنا معه حين يذكرني إن ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي إن ذكرني في ملإ ذكرته في ملإ خير منهم إن اقترب إلي شبرا اقتربت إليه ذراعا إن أتاني يمشي أتيته هرولة
   صحيفة همام بن منبه66عبد الرحمن بن صخرأنا عند ظن عبدي بي
   صحيفة همام بن منبه81عبد الرحمن بن صخرإذا تلقاني عبدي بشبر تلقيته بذراع إذا تلقاني بذراع تلقيته بباع إذا تلقاني بباع جئته أو قال أتيته بأسرع

سنن ترمذی کی حدیث نمبر 3603 کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3603  
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی: اگر مومن بندہ اپنے تئیں اللہ سے یہ حسن ظن رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بخش دیگا،
میرے اوپر رحمت کرے،
مجھے دین ودنیا میں بھلائی سے بہرہ ور کریگا،
تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ اس حسن ظن کے مطابق معاملہ کرتا ہے،
بعض شارحین کہتے ہیں: یہاں (ظن گمان نہیں (یقین) کے معنی میں ہے،
یعنی: بندہ جیسا اللہ سے یقین رکھتا ہے اللہ ویسا ہی اس کے ساتھ معاملہ کرتا ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3603   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3822  
´عمل کی فضیلت۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں، جیسا وہ گمان مجھ سے رکھے، اور میں اس کے ساتھ ہوں جب وہ میرا ذکر کرتا ہے، اگر وہ میرا دل میں ذکر کرتا ہے تو میں بھی دل میں اس کا ذکر کرتا ہوں، اور اگر وہ میرا ذکر لوگوں میں کرتا ہے تو میں ان لوگوں سے بہتر لوگوں میں اس کا ذکر کرتا ہوں، اور اگر وہ مجھ سے ایک بالشت نزدیک ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں، اور اگر وہ چل کر میرے پاس آتا ہے تو میں اس کی جانب دوڑ کر آتا ہوں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3822]
اردو حاشہ:
فوائد و  مسائل:

(1)
اللہ تعالیٰ سے حسن ظن رکھنا چا ہیے۔
حسن ظن کا صحیح طریقہ یہ ہےکہ نیک اعمال کیے جائیں اور ان کی قبولیت کی امید رکھی جائے۔
گناہوں سے توبہ کی جائے اور بخشش کی امید رکھی جائے۔
گناہوں کے راستے پر بھاگتے چلے جانا اور اللہ کی رحمت کی امید رکھنا نادانی ہے۔

(3)
اس میں بالواسطہ عمل کی تلقین ہے کیونکہ عمل کے بغیر کی امید نہیں رکھی جا سکتی، لہٰذا اچھے عمل کرنے والا ہی اللہ سے اچھی امید رکھ سکتا ہے۔
برے عمل کرنے والا بری امید ہی رکھ سکتا ہے۔

(4)
جماعت میں ذکر کرنے سے مراد خود ساختہ اجتماعی ذکر نہیں بلکہ یا تو یہ مراد ہے کہ جیسے نماز کے بعد سب لوگ اپنے اپنے طور پر مسنون دعائیں اور اذکار پڑھتے ہیں یا اللہ کی رحمتوں، نعمتوں اور اس کے احکام وغیرہ کا ذکر ہے، یعنی ایک شخص بیان کرے اور دوسرے سنتے رہیں۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3822   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2388  
´اللہ کے ساتھ حسن ظن رکھنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں جیسا وہ گمان مجھ سے رکھے، اور میں اس کے ساتھ ہوں جب بھی وہ مجھے پکارتا ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2388]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں اللہ کے ساتھ حسن ظن رکھنے کی ترغیب ہے،
لیکن عمل کے بغیرکسی بھی چیز کی امید نہیں کی جاسکتی ہے،
گویا اللہ کا معاملہ بندوں کے ساتھ ان کے عمل کے مطابق ہوگا،
بندے کا عمل اگر اچھا ہے تو اس کے ساتھ اچھا معاملہ اوربرے عمل کی صورت میں اس کے ساتھ برامعاملہ ہوگا۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2388   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6805  
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اللہ بر تر اور بزرگ فرماتا ہے، میں اپنے بندے کے ساتھ میرے بارے میں اس کے گمان کے مطابق سلوک کرتا ہوں اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے، میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے میں اسے اپنے جی میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے مجلس میں یاد کرتا ہے تو میں اسے بہتر مجلس میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھ سے ایک بالشت قریب آتا ہے تو میں... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:6805]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
انا عند ظن عبدي بي:
میں اپنے بندے کے ساتھ،
میرے بارے میں اس کا جو ظن ہے،
اس کے مطابق سلوک کرتا ہوں،
اگر وہ دعا کرتے وقت قبولیت کا گمان رکھتا ہے،
توبہ کے وقت اس کی قبولیت کا گمان رکھتا ہے اور استغفار کے وقت بخشش کی امید رکھتا ہے،
عبادت پر اجروثواب کی امید رکھتا ہے تو میں اس کے ان گمانوں کے مطابق اس کے ساتھ سلوک کرتا ہوں اور ظاہر ہے،
حسن ظن حسن عمل کے نتیجہ میں صادق اور درست ہوتا ہے،
بدعملی سے صحیح حسن ظن پیدا نہیں ہو سکتا،
کاشتکار محنت و مشقت برداشت کر کے اچھی فصل کی امید رکھ سکتا ہے،
گھر بیٹھ کر فصل کاشت کرنے کی امید نہیں رکھ سکتا،
ایک طالب علم،
محنت و کوشش کر کے اچھے نمبروں کے حصول کی امید کر سکتا ہے،
بدمحنت اور کام چور ہو کر اچھے نمبروں کی امید نہیں رکھ سکتا۔
"وانا معه حين يذكرني:
جب وہ مجھے زبان سے،
دل سے،
عمل سے کسی بھی طرح یاد کرتا ہے تو میری رحمت و توفیق اور راہنمائی اور نگہداشت و نگہبانی اسے حاصل ہوتی ہے اور جس مقصد کے لیے مجھے یاد کرتا ہے،
میں اسے پورا کرتا ہوں اور میں اس کی پشت پر ہوتا ہوں،
کیونکہ اس کے علم و احاطہ میں تو ہر انسان،
ہر وقت ہے،
وہ کافر ہو یا مسلم،
اس کو یاد کرے یا بھلائے،
یاد کرنے پر،
رحمت،
توفیق،
رہنمائی اور نگہداشت حاصل ہوتی ہے۔
ان ذكرني في نفسي،
ذكرته في نفسي:
اگر وہ مجھے اپنے جی میں یاد کرتا ہے،
یعنی الگ تھلگ یاد کرتا ہے تو میں بھی اس کو اپنے طور پر الگ تھلگ یاد رکھتا ہوں،
اس کی حفاظت و نگہداشت کرتا ہوں،
اس کو اجروثواب دیتا ہوں،
اللہ کا نفس،
اس خالق کی شان کے مطابق ہے اور انسان کا نفس اس کے مخلوق ہونے کے مطابق ہے،
لیکن اس کی کیفیت و ماہیت کو جاننا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے،
نہ اس کی تاویل کی ضرورت ہے۔
ان ذكرني في ملاء:
اگر وہ میرا ذکر دوسروں کی موجودگی میں کرتا ہے،
دوسروں میں بیٹھ کر مجھے بھول نہیں جاتا،
یا اپنے کاروبار اور معاملات میں یاد رکھتا ہے تو میں فرشتوں میں اس کا ذکر خیر اور تعریف کرتا ہوں۔
ان تقرب مني شبرا:
اگر وہ میری اطاعت و فرمانبرداری کر کے میر اتقرب چاہتا ہے تو میں اس کے عمل سے بڑھ کر اس کے قریب ہوتا ہوں اور زیادہ سے زیادہ اپنی رحمت،
توفیق اور اعانت و حفاظت کا حقدار قرار دیتا ہوں اور اسے مزید نیکیوں اور اطاعت کی توفیق بخشتا ہوں،
شبر،
بالشت ذراع،
ہاتھ،
باع،
دو ذراع،
یعنی دونوں ہاتھ کے پھیلاؤ کے برابر،
اس کے لیے شبر،
ذراع،
باع،
مشی (چلنا)
هرولة (دوڑنا)
کے الفاظ انسانی محاورہ کے مطابق استعمال ہوئے ہیں،
انسان والی کیفیت و صورت مقصود نہیں ہے،
اس کی رحمت کی وسعت کا اظہار مقصود ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6805   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6807  
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمام بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ کو بہت سی احادیث سنائیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، جب میرا بندہ میری طرف ایک بالشت بڑھتا ہے تو میں اس کی طرف دو بالشت (ایک ہاتھ) بڑھتا ہوں اور جب وہ میری طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہے تو میں اس کی طرف چار ہاتھ بڑھتا ہوں اور جب وہ میری طرف دو ہاتھ بڑھتا ہے تو میں اس کی طرف اس سے زیادہ تیزی سے بڑھ کر آتاہوں۔"... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:6807]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث جئته اتيته بأسرع:
میں اس سے زیادہ تیز رفتاری سے بڑھ کر اس کے پاس آتا ہوں،
سے مذکورہ بالا حدیث کی وضاحت ہو جاتی ہے کہ اصل مقصود،
اس کے عمل کی قبولیت اور اس کا اپنا قرب بخشنا ہے کہ میں اس کی نیکی و عبادت سے بڑھ کر اس پر اپنی رحمت کی بارش کرتا ہوں اور اپنی توفیق و اعانت سے سرفراز فرماتا ہوں،
کیونکہ اس کی عمومی معیت تو ہر انسان کو ہر وقت حاصل ہے اور اس حدیث میں تو خصوصی معیت مراد ہے،
جس کا مدار انسان کی نیک کرداری،
اطاعت و فرمانبرداری پر ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6807   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6952  
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:"اللہ عزوجل کا فرمان ہے۔میں اپنے بندے کے ساتھ اس کے اپنے بارے میں گمان کے مطابق سلوک کرتا ہوں اور میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں، جہاں وہ مجھے یاد کرتا ہے۔ اللہ کی قسم،اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی توبہ پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا تم میں سے کوئی شخص اس وقت خوش ہوتا ہے جبکہ وہ جنگل میں اپنی گمشدہ سواری پالیتا ہے اور جو مجھ سے ایک بالشت قریب ہوتا ہے۔ میں اس... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:6952]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
توبہ کا معنی لوٹنا،
واپس آنا ہے اور شریعت کی اصطلاح میں بندے کا اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور معصیت سے،
اس کی فرمانبرداری اور اطاعت کی طرف لوٹنا ہے،
اس توبہ کے لیے ضروری ہے،
انسان گناہ سے باز آجائے،
اس کے ارتکاب پر نادم ہو،
دوبارہ نہ کرنے کا عزم اور عہد کرے،
اگر کسی کا حق دبایا ہے تو وہ ادا کرے اور ظلم و زیادتی معاف کروائے اور بقول امام ابن المبارک جس جسم کو حرام مال سے پالا پوسا ہے،
اس کو غم وفکر اور پریشانی سے ہلکا کرے،
تاکہ پاک گوشت نشونما پائے اور اللہ کی فرحت اور خوشی اس کے شایان شان ہے،
اس کی تاویل اور تعطیل کی ضرورت نہیں ہے،
یہاں توبہ کی فضیلت کو ایک مثال کے ذریعہ سمجھایا گیا ہے،
نعوذباللہ،
اللہ کی فرح کو انسان کی فرح ومسرت سے تشبیہ دینا مطلوب نہیں ہے،
باقی حدیث کی تشریح پچھلی کتاب کے آغاز میں گزر چکی ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6952   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7405  
7405. سیدنا ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی ﷺ نےفرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوتا ہوں جو وہ میرے ساتھ گمان رکھتا ہے۔ جب وہ مجھے یاد کرتا ہے میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ اگر وہ مجھے اپنے نفس میں یاد کرے تو میں بھی اسے اپنے نفس میں یاد کرتا ہوں۔ اگر وہ مجھے بھری محفل میں یاد کرے تو میں اسے اس سے بہتر محفل میں یاد کرتا ہوں۔ اگر وہ میری طرف ایک بالشت آئے تو میں اس کی جانب ایک گز نزدیک ہو جاتا ہوں۔ اور اگر وہ ایک گز مجھ سے قریب ہو تو میں دو گز اس سے نزدیک ہو جاتا ہوں۔ اگر وہ میری طرف چلتا ہوا آئے تو میں دوڑتا ہوا اس کے پاس آتا ہوں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7405]
حدیث حاشیہ:
یعنی میرا بندہ میرے ساتھ جیسا گمان رکھے گا میں اسی طرح اس سے پیش آؤں گا۔
اگر یہ گمان رکھے گا کہ میں اس کے قصور معاف کر دوں گا تو ایسا ہی ہوگا۔
اگر یہ گمان رکھے گا کہ میں اس کو عذاب کروں گا تو ایسا ہی ہوگا۔
حدیث سے یہ نکلا کہ رجا کا جانب بندے میں غالب ہونا چاہئے اور پروردگار کے ساتھ نیک گمان رکھنا چاہئے۔
اگر گناہ بہت ہیں تو بھی یہ خیال رکھنا چاہئے کہ وہ غفور الرحیم ہے۔
اس کی رحمت سے مایوس نہ ہونا چاہئے۔
(إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ) (الزمر: 53)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7405   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7505  
7505. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں جو وہ میرے متعلق رکھتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7505]
حدیث حاشیہ:
یہ فرمان الہی بھی اس قابل ہے کہ ہرمومن بندہ ہروقت اسے ذہن میں رکھ کرزندگی گزارے اوراللہ کےساتھ ہروقت نیک گما ن رکھے۔
برائی کاہرگز گمان نہ رکھے۔
جنت ملنے پربھی پورا یقین رکھے۔
اللہ اپنی رحمت سےاس کے ساتھ وہی کرے گا جو اس کا گمان ہے۔
حدیث بھی کلام الہی ہے یہ اس حقیقت کی روشن دلیل ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7505   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7405  
7405. سیدنا ابو ہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی ﷺ نےفرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوتا ہوں جو وہ میرے ساتھ گمان رکھتا ہے۔ جب وہ مجھے یاد کرتا ہے میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ اگر وہ مجھے اپنے نفس میں یاد کرے تو میں بھی اسے اپنے نفس میں یاد کرتا ہوں۔ اگر وہ مجھے بھری محفل میں یاد کرے تو میں اسے اس سے بہتر محفل میں یاد کرتا ہوں۔ اگر وہ میری طرف ایک بالشت آئے تو میں اس کی جانب ایک گز نزدیک ہو جاتا ہوں۔ اور اگر وہ ایک گز مجھ سے قریب ہو تو میں دو گز اس سے نزدیک ہو جاتا ہوں۔ اگر وہ میری طرف چلتا ہوا آئے تو میں دوڑتا ہوا اس کے پاس آتا ہوں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7405]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اگر میرا بندہ میرے متعلق یہ گمان رکھتا ہے کہ میں اس کے گناہ معاف کر دوں تو اس کے گمان کے مطابق بندے کے تمام گناہ معاف کر دیتا ہوں اور اگرمیرے متعلق اس کے برعکس یہ گمان رکھتا ہے کہ میں اسے سزا دوں تو میں اسے سزا دیتا ہوں۔
اس میں یہ اشارہ ہے کہ خوف کی بجائے امید کا پہلو غالب رہنا چاہیے۔
(فتح الباري: 472/13)

اس حدیث میں بھی لفظ نفس کو ذات باری تعالیٰ کے لیے ثابت کیا گیا ہے۔
اس حدیث کے مطابق اگر ہندہ پوشیدہ طور پر اپنے رب کو اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس مجلس سے اعلیٰ اور افضل مجلس میں اس کا تذکرہ کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کے معزز فرشتے ہیں جواللہ تعالیٰ کی لمحہ بھر بھی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ وہی کچھ کرتے ہیں جو انھیں حکم دیا جاتا ہے۔
بندے کی طرف سے بڑا گناہ یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی زمین پر اپنے آپ کو بڑا اونچا خیال کرے اور اپنے رب کو فراموش کردے، اس کے برعکس جب بندہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوکر خود کو گرا دیتا ہے تو اس سجدے کی حالت میں اللہ تعالیٰ سے بہت قریب ہو جاتا ہے جیسا کہ حدیث میں اس کی صراحت ہے، جس قدر بندہ اپنے رب کی طرف رجوع کرے گا اسی قدر وہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوگا۔
اگرچہ اس کا بدن زمین پر ہوتا ہے لیکن اس کا دل اللہ تعالیٰ کےقرب وجوار میں پہنچ جاتا ہے۔
ایک دوسرے کے قریب ہونے کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ دونوں اپنے بدن سے حرکت کریں بلکہ ایک کا دوسرے سے قریب ہونا اس بات کو لازم ہے کہ دوسرا بھی اس کے قریب ہو جائے جیسا کہ انسان جب مکے کے قریب پہنچ جاتا ہے تو یوں کہا جاتا ہے کہ مکہ اس کے بالکل قریب آگیا ہے۔
بہرحال اس قسم کے قرب کے لیے دونوں جانب سے حرکت ضروری نہیں۔
(شرح کتاب التوحید للغنیمان: 269/1)

مختلف احادیث کے پیش نظر بندے سے اللہ تعالیٰ کے قرب کی دو قسمیں ہیں:
۔
اللہ تعالیٰ کا اہل ایمان کے دلوں کے قریب ہونا اور اہل ایمان کے دلوں کا اللہ تعالیٰ کےقریب ہونا۔
یہ ایسی حقیقت ہے کہ اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
دلوں میں جس قدر ایمان، معرفت الٰہیہ اور اللہ تعالیٰ کی خشیت ہوگی اسی قدر وہ اللہ تعالیٰ کے قرب کی منازل طے کریں گے۔
۔
اس حدیث سے اللہ تعالیٰ کا ایک خاص قرب معلوم ہوتا ہے جس طرح عرفہ کے دن اور ہررات کے آخری حصے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے قریب ہوتا ہے۔
یہ ایسا قرب ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے عرش پر مستوی رہتے ہوئے بندوں کے قریب ہو جاتا ہے جہمیہ، معتزلہ اور اشاعرہ اس قرب خاص کا انکار کرتے ہیں اور ان کے انکار کی کوئی علمی بنیاد نہیں ہے۔
(شرح کتاب التوحید للغنیمان: 270/1)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7405   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7505  
7505. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں جو وہ میرے متعلق رکھتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7505]
حدیث حاشیہ:

پوری حدیث اس طرح ہے کہ جب بندہ مجھے اپنے نفس میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے نفس میں یاد کرتا ہوں۔
اگر وہ مجھے بھری محفل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اس سے بہتر محفل میں یاد کرتا ہوں۔
(صحیح البخاري، التوحید، حدیث: 7405)
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اگر بندہ میرے متعلق یہ گمان رکھتا ہے کہ میں اس کے گناہ معاف کر کے اس کے ساتھ اپنے فضل وکرم کا معاملہ کروں گا تو میں اس کے گناہ معاف کر کے اس پر اپنا فضل وکرم کرتے ہوئے رحمت وبرکت سے نوازتا ہوں، اگر اس کے برعکس میرے متعلق یہ گمان رکھتا ہے کہ میں اسے سزا دوں تو میں اسے سزا سے دو چار کر دیتا ہوں۔

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث سے یہ ثابت کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کلام قرآن مجید کے علاوہ بھی ہے، چنانچہ تمام احادیث قدسیہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہیں کیونکہ ان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قول کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف فرمائی اور اللہ تعالیٰ کا کلام غیر مخلوق اور اس کی صفت ہے جواس کی مشیت سے متعلق ہے۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7505   

حدیث نمبر: 3603M
Save to word اعراب
(قدسي) وروي عن سعيد بن جبير , انه قال في هذه الآية: فاذكروني اذكركم سورة البقرة آية 152 قال: اذكروني بطاعتي اذكركم بمغفرتي. حدثنا عبد بن حميد، قال: حدثنا الحسن بن موسى، وعمرو بن هاشم الرملي , عن ابن لهيعة، عن عطاء بن يسار، عن سعيد بن جبير بهذا.(قدسي) وَرُوِيَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ , أَنَّهُ قَالَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ: فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ سورة البقرة آية 152 قَالَ: اذْكُرُونِي بِطَاعَتِي أَذْكُرْكُمْ بِمَغْفِرَتِي. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، وَعَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الرَّمْلِيُّ , عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ بِهَذَا.
‏‏‏‏ سعید بن جبیر اس آیت: «فاذكروني أذكركم» کے بارے میں فرماتے ہیں: «اذكروني» سے مراد یہ ہے کہ میری اطاعت کے ساتھ مجھے یاد کرو میں تمہاری مغفرت میں تجھے یاد کروں گا۔

وضاحت:
۱؎: یعنی: اگر مومن بندہ اپنے تئیں اللہ سے یہ حسن ظن رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بخش دے گا، میرے اوپر رحمت کرے، مجھے دین و دنیا میں بھلائی سے بہرہ ور کے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ اس حسن ظن کے مطابق معاملہ کرتا ہے، بعض شارحین کہتے ہیں: یہاں ظن گمان نہیں یقین کے معنی میں ہے، یعنی: بندہ جیسا اللہ سے یقین رکھتا ہے اللہ ویسا ہی اس کے ساتھ معاملہ کرتا ہے۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3822)

قال الشيخ زبير على زئي: (3603/ب) ضعيف
حديث سعيد بن جبير: اذكروني بطاعتي: ضعيف، ابن لهيعة عنعن واختلط (تقدم:10) وباقي الحديث صحيح


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.