جبیر بن مطعم رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چاند پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا، ایک ٹکڑا اس پہاڑ پر اور ایک ٹکڑا اس پہاڑ پر، ان لوگوں نے کہا: محمد
( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے ہم پر جادو کر دیا ہے، لیکن ان ہی میں سے بعض نے
(اس کی تردید کی) کہا: اگر انہوں نے ہمیں جادو کر دیا ہے تو
(باہر کے) سبھی لوگوں کو جادو کے زیر اثر نہیں لا سکتے
۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
ان میں سے بعض نے یہ حدیث حصین سے حصین نے جبیر بن محمد بن جبیر بن مطعم سے، جبیر نے اپنے باپ محمد سے، محمد نے ان
(جبیر پوتا) کے دادا جبیر بن مطعم سے اسی طرح روایت کی ہے۔