عدی بن حاتم رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا:
«حتى يتبين لكم الخيط الأبيض من الخيط الأسود» ”یہاں تک کہ سفید دھاگا سیاہ دھاگے سے نمایاں ہو جائے
“ تو میں نے دو ڈوریاں لیں۔ ایک سفید تھی دوسری کالی، میں انہیں کو دیکھ کر
(سحری کے وقت ہونے یا نہ ہونے کا) فیصلہ کرنے لگا۔ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کچھ باتیں کہیں
(ابن ابی عمر کہتے ہیں: میرے استاد) سفیان انہیں یاد نہ رکھ سکے، آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اس سے مراد رات اور دن ہے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔