صہیب رضی الله عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت کریمہ:
«للذين أحسنوا الحسنى وزيادة» (یونس: ۲۶) کے بارے میں فرمایا:
”جب جنتی جنت میں داخل ہو جائیں گے تو ایک پکارنے والا پکارے گا: اللہ سے تمہیں ایک اور چیز ملنے والی ہے، وہ کہیں گے: کیا اللہ نے ہمارے چہروں کو روشن نہیں کیا، ہمیں جہنم سے نجات نہیں دی، اور ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں، پھر حجاب اٹھ جائے گا
“، آپ نے فرمایا:
”اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے انہیں کوئی ایسی چیز نہیں دی جو ان کے نزدیک اللہ کے دیدار سے زیادہ محبوب ہو گی
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس حدیث کو صرف حماد بن سلمہ نے مسند اور مرفوع کیا ہے،
۲- سلیمان بن مغیرہ اور حماد بن زید نے اس حدیث کو ثابت بنانی کے واسطہ سے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے ان کے اپنے قول کی حیثیت سے روایت کی ہے۔