جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم (ہجرت کے بعد) ابوایوب انصاری رضی الله عنہ کے گھر ٹھہرے، آپ جب بھی کھانا کھاتے تو اس کا کچھ حصہ ابوایوب انصاری رضی الله عنہ کے پاس بھیجتے، آپ نے ایک دن
(پورا) کھانا
(واپس) بھیجا، اس میں سے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہیں کھایا، جب ابوایوب نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا:
”اس میں لہسن ہے؟
“، انہوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا وہ حرام ہے؟ آپ نے فرمایا:
”نہیں، لیکن اس کی بو کی وجہ سے میں اسے ناپسند کرتا ہوں
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔