ابوطلحہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کسی قوم پر غالب آتے تو ان کے میدان میں تین دن تک قیام کرتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- حمید کی حدیث جو انس رضی الله عنہ سے آئی ہے حسن صحیح ہے،
۳- اہل علم کی ایک جماعت نے رات میں حملہ کرنے اور چھاپہ مارنے کی اجازت دی ہے،
۴- بعض اہل علم اس کو مکروہ سمجھتے ہیں،
۵- احمد اور اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ رات میں دشمن پر چھاپہ مارنے میں کوئی حرج نہیں ہے،
۶- «وافق محمد الخميس» میں
«الخميس» سے مراد لشکر ہے۔