مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث673
اردو حاشہ: (1) ظہر کی نماز کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے جیسے کہ آیت مبارکہ ﴿اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ﴾(بني اسرائيل: 17؍78) نماز قائم کریں سورج کے ڈھلنے پر۔ سے یہی ثابت ہوتا ہے۔
(2) نبی ﷺ کا عمل اوّل وقت میں نماز ادا کرنا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 673