ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم کی آگ ابن آدم کے سارے بدن کو کھائے گی سوائے سجدوں کے نشان کے، اللہ تعالیٰ نے آگ پر یہ حرام کیا ہے کہ وہ سجدوں کے نشان کو کھائے“۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4326
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مومن گناہ گار جو جہنم میں جائے گا۔ وہ اپنی سزا بھگتنے کے بعد جل کر کوئلہ ہوجائے گا تاہم وہ زندہ ہوکر جنت میں جائے گا۔ (حدیث: 4309) زیر مطالعہ حدیث میں ایسے ہی مومن کا ذکر ہے۔ جسے سجدے کے نشان کی وجہ سے پہچان کر جہنم سے نکالا جائے گا۔
(3) بے نماز کے چہرے پہ سجدے کا نشان نہیں ہوگا۔ اس لیے فرشتے اسے جہنم سے نہیں نکالیں گے۔ جبکہ دوسرے گناہگاروں کو وہ اللہ کے حکم سے جہنم سے نکال لیں گے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4326