سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات

سنن ابن ماجه
(ابواب کتاب: سنت کی اہمیت و فضیلت)
Chapters: The Book of the Sunnah
42. بَابُ : ثَوْابِ مُعَلِّمِ النَّاسِ الْخَيْرَ
42. باب: لوگوں کو خیر و بھلائی سکھانے والے کا ثواب۔
Chapter: The reward of the one teaching the people the good
حدیث نمبر: 242
Save to word اعراب
(مرفوع) حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا محمد بن وهب بن عطية ، حدثنا الوليد بن مسلم ، حدثنا مرزوق بن ابي الهذيل ، حدثني الزهري ، حدثني ابو عبد الله الاغر ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إن مما يلحق المؤمن من عمله، وحسناته بعد موته، علما علمه ونشره، وولدا صالحا تركه، ومصحفا ورثه، او مسجدا بناه، او بيتا لابن السبيل بناه، او نهرا اجراه، او صدقة اخرجها من ماله في صحته وحياته يلحقه من بعد موته".
(مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا مَرْزُوقُ بْنُ أَبِي الْهُذَيْلِ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِمَّا يَلْحَقُ الْمُؤْمِنَ مِنْ عَمَلِهِ، وَحَسَنَاتِهِ بَعْدَ مَوْتِهِ، عِلْمًا عَلَّمَهُ وَنَشَرَهُ، وَوَلَدًا صَالِحًا تَرَكَهُ، وَمُصْحَفًا وَرَّثَهُ، أَوْ مَسْجِدًا بَنَاهُ، أَوْ بَيْتًا لِابْنِ السَّبِيلِ بَنَاهُ، أَوْ نَهْرًا أَجْرَاهُ، أَوْ صَدَقَةً أَخْرَجَهَا مِنْ مَالِهِ فِي صِحَّتِهِ وَحَيَاتِهِ يَلْحَقُهُ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کو اس کے اعمال اور نیکیوں میں سے اس کے مرنے کے بعد جن چیزوں کا ثواب پہنچتا رہتا ہے وہ یہ ہیں: علم جو اس نے سکھایا اور پھیلایا، نیک اور صالح اولاد جو چھوڑ گیا، وراثت میں قرآن مجید چھوڑ گیا، کوئی مسجد بنا گیا، یا مسافروں کے لیے کوئی مسافر خانہ بنوا دیا ہو، یا کوئی نہر جاری کر گیا، یا زندگی اور صحت و تندرستی کی حالت میں اپنے مال سے کوئی صدقہ نکالا ہو، تو اس کا ثواب اس کے مرنے کے بعد بھی اسے ملتا رہے گا۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13474، ومصباح الزجاجة: 96)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الوصایا 14 (2880)، مسند احمد (2/372)، سنن الدارمی/المقدمة 46 (578) (حسن)» ‏‏‏‏

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah said: 'The rewards of the good deeds that will reach a believer after his death are: Knowledge which he taught and spread; a righteous son whom he leaves behind; a copy of the Qur'an that he leaves as a legacy; a mosque that he built; a house that he built for wayfarers; a canal that he dug; or charity that he gave during his lifetime when he was in good health. These deeds will reach him after his death.'"
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
الوليد بن مسلم: مدلس
وكان يدلس تدليس التسوية ولم يصرح بالسماع المسلسل ومرزوق بن أبي الھذيل: لين الحديث (تقريب: 6554) أي ضعيف و ضعفه الجمھور
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 383

   سنن ابن ماجه242عبد الرحمن بن صخريلحق المؤمن من عمله وحسناته بعد موته علما علمه ونشره ولدا صالحا تركه مصحفا ورثه مسجدا بناه بيتا لابن السبيل بناه نهرا أجراه صدقة أخرجها من ماله في صحته وحياته يلحقه من بعد موته
   مشكوة المصابيح254عبد الرحمن بن صخرالمؤمن من عمله وحسناته بعد موته علما علمه ونشره وولدا صالحا تركه ومصحفا ورثه

سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 242 کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث242  
اردو حاشہ:
(1)
بعض محققین نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے، تفصیل کے لیے دیکھیے: (التعلق الرغیب: 1؍58، 57)
و (ارواء الغلیل: 6؍29)

(2)
اس حدیث میں بطور مثال چند اعمال کا ذکر کیا گیا ہے جو کسی کی وفات کے بعد بھی گناہوں کی معافی اور درجات کی بلندی کا باعث بنتے رہتے ہیں، گویا اس کا عمل اب بھی جاری ہے۔

(3)
حدیث میں مذکور تمام اعمال ایسے ہیں جو فوت ہونے والے نے اپنی زندگی میں خود کیے تھے، بعد میں کسی کی طرف سے قرآن پڑھنا یا نماز ادا کرنا اس میں شامل نہیں۔

(4)
صدقہ وہی افضل ہے جو انسان اپنی زندگی میں صحت کی حالت میں دیتا ہے۔
اسی طرح اللہ کی راہ میں کیے جانے والے دوسرے اخراجات کا حال ہے۔
جب کوئی شخص شدید بیمار ہو جائے اور محسوس ہو کہ اب آخری وقت قریب ہے اس وقت صدقہ خیرات کرنا یا اس کی وصیت کرنا وہ مقام نہیں رکھتا۔
حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا:
کون سا صدقہ افضل ہے؟ فرمایا:
جو صدقہ تو اس وقت کرے جب تو تندرست ہو، مال سے محبت رکھتا ہو، فقر سے ڈرتا ہو اور تونگری کی امید رکھتا ہو، اور اتنی دیر نہ کر کہ جان حلق میں آ پہنچے، پھر تو کہے کہ فلاں کو اتنا اور فلاں کو اتنا دینا۔
اب تو وہ مال انہی کا ہو چکا۔ (صحيح البخاري، الزكاة، باب:
فضل صدقة الشحيح الصحيح، حديث: 1419)

   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 242   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 254  
´اعمال جاریہ`
«. . . ‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِمَّا يَلْحَقُ - [85] - الْمُؤْمِنَ مِنْ عَمَلِهِ وَحَسَنَاتِهِ بَعْدَ مَوْتِهِ عِلْمًا علمه ونشره وَولدا صَالحا تَركه ومصحفا وَرَّثَهُ أَوْ مَسْجِدًا بَنَاهُ أَوْ بَيْتًا لِابْنِ السَّبِيلِ بَنَاهُ أَوْ نَهْرًا أَجْرَاهُ أَوْ صَدَقَةً أخرجهَا من مَاله فِي صِحَّته وحياته يلْحقهُ من بعد مَوته» . رَوَاهُ بن مَاجَه وَالْبَيْهَقِيّ فِي شعب الْإِيمَان . . .»
. . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن آدمی کو اس کے مر جانے کے بعد اس عملوں اور نیکیوں میں سے، جو اس کو ثواب ملتا ہے، وہ علم ہے جو اس نے لوگوں کو سیکھایا اور آگے پھیلایا۔ پھر وہ نیک اولاد ہے جس کو اس نے اپنے بعد چھوڑا ہے یہ نیک اولاد کی دعا وغیرہ کا ثواب اس کو ملتا رہتا ہے اور تیسرا قرآن مجید ہے جس کو اس نے وارثوں کے لیے چھوڑا کہ لوگ اس کو پڑھتے پڑھاتے ہیں اسی قرآن مجید کے حکم میں حدیث شریف بھی ہے اور چوتھا مسجد ہے جس کو اس نے اپنی زندگی میں بنوایا کہ لوگ اس میں نماز پڑھتے ہیں، پانچواں مسافر خانہ جو مسافروں کے ٹھہرنے کے لیے بنوایا اور چھٹا نہر جاری کرائی اور ساتواں وہ صدقہ خیرات جس کو اس نے اپنی تندرستی اور زندگی میں اپنے مال میں سے دیا، ان تمام کاموں کا ثواب اس کے مرنے کے بعد اس کو پہنچتا رہتا ہے۔ اس حدیث کو ابن ماجہ نے اور بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔ . . . [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ: 254]
تحقيق الحديث:
اس کی سند ضعیف ہے۔
◄ اسے امام ابن خزیمہ [4؍121 ح2490] نے روایت کیا، یعنی صحیح قرار دیا ہے لیکن مرزوق بن ابی الہذیل الثقفی الدمشقی کے بارے میں محدثین کرام کا اختلاف ہے۔
◄ دحیم، ابوحاتم الرازی اور ابن خزیمہ نے اس کی توثیق کی ہے اور حافظ منذری نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے، جبکہ بخاری، ابن حبان، عقیلی، ابن عدی، ابن الجوزی اور ابن حجر العسقلانی وغیرہم نے اس پر جرح کی ہے، لہٰذا جمہور کے نزدیک مضعّف ہونے کی وجہ سے وہ ضعیف الحدیث راوی ہے۔
◄ حافظ ذہبی نے مرزوق مذکور کو اپنی کتاب [ديوان الضعفاء والمتروكين 2؍352 ت4075] میں ذکر کیا اور ابن حبان سے نقل کیا کہ «ينفرد عن الزهري بالمناكير» وہ زہری سے منکر روایتوں کے ساتھ منفرد ہوتا ہے۔
◄ روایت مذکورہ بھی «مرزوق: حدثنا الزهري» کی سند سے ہے، جبکہ دوسری طرف امام دحیم نے مرزوق کو زہری سے صحیح الحدیث قرار دیا، لیکن جمہور کو ترجیح کی وجہ سے جرح راجح ہے۔
   اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 254   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.