سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات

سنن ابن ماجه
(ابواب کتاب: سنت کی اہمیت و فضیلت)
Chapters: The Book of the Sunnah
42. بَابُ : ثَوْابِ مُعَلِّمِ النَّاسِ الْخَيْرَ
42. باب: لوگوں کو خیر و بھلائی سکھانے والے کا ثواب۔
Chapter: The reward of the one teaching the people the good
حدیث نمبر: 241
Save to word اعراب
(مرفوع) حدثنا إسماعيل بن ابي كريمة الحراني ، حدثنا محمد بن سلمة ، عن ابي عبد الرحيم ، حدثني زيد بن ابي انيسة ، عن زيد بن اسلم ، عن عبد الله بن ابي قتادة ، عن ابيه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" خير ما يخلف الرجل من بعده ثلاث، ولد صالح يدعو له، وصدقة تجري يبلغه اجرها، وعلم يعمل به من بعده".
(مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنيْسَةَ ، عَنْ زيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ مَا يُخَلِّفُ الرَّجُلُ مِنْ بَعْدِهِ ثَلَاثٌ، وَلَدٌ صَالِحٌ يَدْعُو لَهُ، وَصَدَقَةٌ تَجْرِي يَبْلُغُهُ أَجْرُهَا، وَعِلْمٌ يُعْمَلُ بِهِ مِنْ بَعْدِهِ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنی موت کے بعد جو چیزیں دنیا میں چھوڑ جاتا ہے ان میں سے بہترین چیزیں تین ہیں: نیک اور صالح اولاد جو اس کے لیے دعائے خیر کرتی رہے، صدقہ جاریہ جس سے نفع جاری رہے، اس کا ثواب اسے پہنچتا رہے گا، اور ایسا علم کہ اس کے بعد اس پر عمل کیا جاتا رہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1297، ومصباح الزجاجة: 95) (صحیح)» ‏‏‏‏

'Abdullah bin Abu Qatadah narrated that his father said: "The Messenger of Allah said: 'The best things that a man can leave behind are three: A righteous son who will pray for him, ongoing charity whose reward will reach him, and knowledge which is acted upon after his death.'" (Hasan) Another chain with similar wording.
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: حسن

   سنن ابن ماجه241حارث بن ربعيخير ما يخلف الرجل من بعده ثلاث ولد صالح يدعو له صدقة تجري يبلغه أجرها علم يعمل به من بعده
   المعجم الصغير للطبراني75حارث بن ربعيخير ما يخلف المرء بعد موته ولد صالح يدعو له صدقة تجري يبلغه أجرها علم يعمل به من بعده

سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 241 کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث241  
اردو حاشہ:
(1)
انسان کی زندگی انتہائی مختصر اور محدود ہے۔
انسان کی کوشش ہونی چاہیے کہ اس مختصر مدت میں ایسے کام کر لے جو اسے موت کے بعد فائدہ دیں۔
ان میں سے وہ اعمال خاص اہمیت رکھتے ہیں جن کا ثواب مسلسل حاصل ہوتا رہے۔
ایسے اعمال کی وجہ سے وہ تھوڑے وقت میں بھی زیادہ کمائی کر سکتا ہے اس لیے انہیں بہترین ترکہ قرار دیا گیا ہے۔

(2)
انسان کو مرنے کے بعد ان اعمال کا ثواب ملتا رہتا ہے جن کا دوسروں کو فائدہ حاصل ہوتا رہے۔
اس حدیث میں بطور مثال تین چیزیں ذکر کی گئی ہیں۔

(3)
اولاد اللہ کی عظیم نعمت ہے، خواہ بیٹے ہوں یا بیٹیاں۔
اس نعمت پر شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی اچھی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ اچھے مسلمان اور معاشرے کے مفید رکن بن سکیں۔
نیک اولاد زندگی میں بھی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دنیوی معاملات میں دست و بازو بنتی ہے اور والدین کی وفات کے بعد بھی ان کے لیے درجات کی بلندی کا باعث بنتی ہے۔
جب اولاد والدین کے حق میں خلوص سے دعا کرے تو فوت شدہ والدین کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور درجات بلند ہوتے ہیں۔

(4)
فوت شدہ بزرگوں کے لیے دعا کا کوئی مخصوص وقت یا مخصوص طریقہ نہیں۔
قل، دسواں، چالیسواں، برسی وغیرہ محض رسمیں ہیں جو ہندوؤں کی نقل میں مسلمانوں نے اختیار کر لی ہیں، شرعی طور پر ان کا کوئی ثبوت نہیں، لہذا ان پر ثواب کی امید بھی نہیں رکھی جا سکتی۔
اس کے علاوہ ایصال ثواب کے مروج طریقے بھی قرآن و سنت سے ثابت نہیں ہیں۔

(5)
صدقہ جاریہ سے مراد ایسی چیز ہے جس کا فائدہ دیر تک حاصل ہوتا رہے، مثلا:
جہاں لوگوں کو پانی کے حصول میں مشکل پیش آتی ہو وہاں پانی کا انتظام کرنا، کسی بے کار آدمی کو کوئی ہنر سکھا دینا جس سے وہ حلال روزی کماتا رہے وغیرہ۔

(6)
کسی کو علم سکھانا یا کوئی مفید علمی کام کرنا بھی ایک ایسا عمل ہے جس کا ثواب جاری رہتا ہے۔
محدثین کرام رحمۃ اللہ علیھم کی تصنیفات اور دوسری علمی تالیفات بھی اس میں شامل ہیں، جب تک ان سے استفادہ کیا جاتا رہے گا۔
صنفین کو ثواب پہنچتا رہے گا۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 241   

حدیث نمبر: 241M
Save to word اعراب
(مرفوع) قال ابو الحسن: وحدثنا ابو حاتم ، حدثنا محمد بن يزيد بن سنان الرهاوي ، حدثنا يزيد بن سنان يعني اباه ، حدثني زيد بن ابي انيسة ، عن فليح بن سليمان ، عن زيد بن اسلم ، عن عبد الله بن ابي قتادة ، عن ابيه ، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر نحوه.
(مرفوع) قَالَ أَبُو الْحَسَنِ: وَحَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ الرَّهَاوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ يَعْنِي أَبَاهُ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
اس سند سے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا پھر انہوں نے اسی کے ہم معنی حدیث بیان کی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.