سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو زمین بارشوں اور نہروں سے سیراب کی جائے اس میں دسواں حصّہ زکوٰۃ ہے اور جو کنویں سے ڈول کے ذریعے سے سیراب ہو اس میں بیسواں حصّہ زکوٰۃ واجب ہے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ یونس نے ہم سے کہا کہ ابو زبیر نے ان سے بیان کیا کہ عیسیٰ نے ابراہیم سے الغیم (بارش) کا لفظ بیان نہیں کیا۔