سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص وضو کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے اپنے قدم کے بالائی حصّے پر ناخن کے برابر جگہ خشک چھوڑ دی تھی۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”واپس جاؤ اور اپنا وضواچھی طرح کرو۔“ اما م ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں احمد بن عبدالرحمان بن وہب نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں میرے چچا نے اسی طرح حدیث بیان کی۔