سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے۔ ہر دو اذانوں (اذان اور اقامت) کے درمیان (نفل) نماز ہے۔“ پھر تیسری مرتبہ فرمایا: ”جو پڑھنا چاہے، (وہ پڑھ لے)“ یہ ابوکریب اور احمد بن عبدہ کی حدیث ہے۔ ابوکریب نے یہ الفاظ زیادہ بیان کئے ہیں کہ لہٰذا حضرت عبداللہ بن بریدہ نماز مغرب سے پہلے دور رکعت پڑھتے تھے۔