إذ الصلاة في البيت افضل من الصلاة في المسجد إلا المكتوبة منها إِذِ الصَّلَاةُ فِي الْبَيْتِ أَفْضَلُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ مِنْهَا
کیونکہ فرض نمازوں کے علاوہ، گھر میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کی بہترین نماز اس کے گھر میں ہے، سوائے فرض نماز کے۔“ اور جناب بندار کے یہ الفاظ ہیں کہ ”تمھاری افضل ترین نماز تمہارے گھروں میں ہے، سوائے فرض نماز کے۔“