جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَبْلَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ وَبَعْدَهُنَّ فرض نمازوں سے پہلے اور ان کے بعد نفلی نمازوں کے ابواب کا مجموعہ 761. (528) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا اسْتَحَبَّ الصَّلَاةَ فِي الْبَيْتِ عَلَى الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ خَلَا الْمَكْتُوبَةِ اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض نمازوں کے علاوہ، اپنے گھر میں نماز پڑھنے کو مسجد میں نماز پڑھنے سے زیادہ پسند کیا ہے
کیونکہ فرض نمازوں کے علاوہ، گھر میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کی بہترین نماز اس کے گھر میں ہے، سوائے فرض نماز کے۔“ اور جناب بندار کے یہ الفاظ ہیں کہ ”تمھاری افضل ترین نماز تمہارے گھروں میں ہے، سوائے فرض نماز کے۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو، اپنے گھروں میں نماز پڑھاکرو بیشک آدمی کی افضل ترین نماز اُس کے گھر میں ہے مگر فرض نماز (وہ مسجد میں افضل ہے۔)
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|