(مرفوع) حدثنا مؤمل بن الفضل الحراني، حدثنا الوليد. ح وحدثنا محمود بن خالد، حدثنا ابو مسهر. ح وحدثنا ابن السرح، حدثنا بشر بن بكر. ح وحدثنا محمد بن مصعب، حدثنا عبد الله بن يوسف، كلهم عن سعيد بن عبد العزيز، عن عطية بن قيس، عن قزعة بن يحيى، عن ابي سعيد الخدري، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم" كان يقول حين يقول: سمع الله لمن حمده: اللهم ربنا لك الحمد ملء السماء، قال مؤمل: ملء السموات وملء الارض وملء ما شئت من شيء بعد، اهل الثناء والمجد، احق ما قال العبد وكلنا لك عبد، لا مانع لما اعطيت". زاد محمود: ولا معطي لما منعت، ثم اتفقوا، ولا ينفع ذا الجد منك الجد. وقال بشر: ربنا لك الحمد. لم يقل: اللهم، لم يقل محمود: اللهم، قال: ربنا ولك الحمد. (مرفوع) حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ. ح وحَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ. ح وحَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ. ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، كُلُّهُمْ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ قَزَعَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَقُولُ حِينَ يَقُولُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاءِ، قَالَ مُؤَمَّلٌ: مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ، لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ". زَادَ مَحْمُودٌ: وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، ثُمَّ اتَّفَقُوا، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ. وَقَالَ بِشْرٌ: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ. لَمْ يَقُلْ: اللَّهُمَّ، لَمْ يَقُلْ مَحْمُودٌ: اللَّهُمَّ، قَالَ: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «سمع الله لمن حمده» کہنے کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے: «اللهم ربنا لك الحمد ملء السماء» اور مومل کے الفاظ «ملء السموات وملء الأرض وملء ما شئت من شىء بعد أهل الثناء والمجد أحق ما قال العبد وكلنا لك عبد لا مانع لما أعطيت»، محمود نے اپنی روایت میں: «ولا معطي لما منعت» کا اضافہ کیا ہے، پھر: «ولا ينفع ذا الجد منك الجد» میں سب متفق ہیں، بشر نے اپنی روایت میں: «ربنا لك الحمد» کہا «اللهم» نہیں کہا، اور محمود نے «اللهم» نہیں کہا، اور «ربنا لك الحمد» کہا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 40 (477)، سنن النسائی/الافتتاح 115 (1069)، (تحفة الأشراف: 4281)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 18 (877)، مسند احمد (3/87)، سنن الدارمی/ الصلاة 71 (1352) (صحیح)»
Abu Saeed Al-Khuri said: When the Messenger of Allah ﷺ said: “ Allah listens to him who praises Him, ” he also said: O Allah, our Lord, to thee be the praise in all heavens. Mu’ammil said ( in his version); “ In all the heavens, and in all the earth, and in all that it pleases Thee to create afterwards. O thou Who art worthy of praise and glory, most worthy of what a servant says, and we are all thy servants, no one can withhold what thou givest or give what Thou withholdest. “The narrators then were agreed on the words: “And riches cannot avail a wealthy person with Thee. ”
USC-MSA web (English) Reference: Book 2 , Number 846
سمع الله لمن حمده ربنا لك الحمد ملء السموات وملء الأرض وملء ما شئت من شيء بعد أهل الثناء والمجد خير ما قال العبد وكلنا لك عبد لا مانع لما أعطيت ولا ينفع ذا الجد منك الجد
ربنا لك الحمد ملء السماوات والأرض وملء ما شئت من شيء بعد أهل الثناء والمجد أحق ما قال العبد وكلنا لك عبد اللهم لا مانع لما أعطيت ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 847
847۔ اردو حاشیہ: ➊ احادیث میں «ربنا لك الحمد»، «ربنا ولك الحمد»، «اللهم ربنا لك الحمد» اور «اللهم ربنا ولك الحمد» سب طرح سے آیا ہے اور سب جائز ہے۔ ➋ امام اور مقتدی دونوں ہی یہ کلمات کہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 847
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 233
´نماز کی صفت کا بیان` «. . . وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا رفع رأسه من الركوع قال: «اللهم ربنا لك الحمد ملء السموات والأرض وملء ما شئت من شيء بعد أهل الثناء والمجد أحق ما قال العبد وكلنا لك عبد اللهم لا مانع لما أعطيت ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد» . رواه مسلم. . . .» ”. . . سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے اپنا سر اوپر اٹھاتے تو «اللهم ربنا لك الحمد ملء السموات والأرض وملء ما شئت من شيء بعد أهل الثناء والمجد أحق ما قال العبد وكلنا لك عبد اللهم لا مانع لما أعطيت ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد» کہتے تھے۔ (یعنی) اے اللہ! ہمارے آقا و پروردگار تعریف صرف تیرے ہی لئے ہے اتنی تعریف جس سے آسمان و زمین بھر جائے اور اس کے بعد ہر وہ چیز بھر جائے جسے تو چاہے۔ اے بزرگی اور تعریف کے مالک! تو اس کا زیادہ مستحق ہے جو کچھ بندہ کہے اور سبھی تیرے بندے ہیں۔ اے اللہ! جو کچھ تو عطا فرمائے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے تو ہی نہ دے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں اور کسی کو اس کی بزرگی اور بخت آپ (عذاب) کے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں دے سکتا۔ (مسلم) . . .“[بلوغ المرام/كتاب الصلاة/باب صفة الصلاة: 233]
لغوی تشریح: «مِلْءَ السَّمٰوَاتِ» «مِلْء» کا ہمزہ منصوب پڑھیں تو یہ مصدر، یعنی مفعول مطلق ہو گا اور مرفوع پڑھنے کی صورت میں یہ مبتدا محذوف کی خبر ہو گی۔ «مِنْ شَيْءٍ» «مَا شِئْتَ» کا بیان ہے، یعنی جو کچھ بھی تو چاہے۔ «بَعْدُ» مبنی علی الضم ہے کیونکہ اس کے بعد مضاف إلیہ محذوف ہے، البتہ نیت میں موجود ہے۔ مطلب یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین بھر کی حمد و ثنا کے بعد «اهل الثناء و الحمد» اگر «اهل» کے ”لام“ پر ضمہ پڑھیں تو اس صورت میں یہ «”انت“» مبتدا محذوف کی خبر بنے گا، یعنی تو بزرگی اور تعریف کا مالک ہے۔ اور حرف ندا کے محذوف ماننے کی صورت میں اسے منصوب بھی پڑھا گیا ہے۔ اور ”ثناء“ کے معنی زبان سے کسی کی تعریف کرنا ہیں جب کہ المجد عظمت و بزرگی کے معنی میں ہے۔ «أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ» «أَحَقُّ» رفعی حالت میں ہے اور ما موصولہ کی طرف مضاف ہے اور مبتدا محذوف کی خبر واقع ہو رہا ہے اور وہ ہے «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» کا قول۔ بندے کے اقوال و کلمات میں سے «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» والا قول سب سے زیادہ استحقاق رکھتا ہے کہ اسے کہا جائے۔ اور یہ بھی امکان ہے کہ یہ مبتدا ہو اور «اَللّٰهُمَّ! لَا مَانِعَ» خبر ہو۔ اور اس کا یہ قول کہ ”ہم سب تیرے بندے ہیں“ مبتدا اور خبر کے درمیان بطور جملہ معترضہ آیا ہو۔ لیکن پہلی تاویل زیادہ مناسب ہے۔ «ذَالجدِّ» صاحب بزرگی۔ جد کی ”جیم“ پر فتحہ ہے اور اس کے معنی ہیں: وافر حصہ، استغنا اور عظمت و غلبہ۔ «مِنْكَ» تیرے مؤاخذے اور گرفت سے، یا یہ معنی ہیں کہ تیرے ہاں جو پکڑ اور مؤاخذہ ہے۔ «اَلْجَدُّ» یہ مرفوع ہے اور «لَا يَنْفَعُ» کا فاعل ہے، یعنی کسی بڑے مالدار آدمی کو اس کی مالداری اور تونگری تیری پکڑ اور گرفت سے نہیں بچا سکتی۔ بس عمل صالح ہی وہاں نفع دے گا۔
فوائد و مسائل: ➊ یہ حدیث اس بات پر دلیل اور حجت ہے کہ قومہ کی حالت میں یہ دعا پڑھنا مسنون ومشروع ہے۔ جن حضرات نے اس دعا کو نفل نماز کے ساتھ مخصوص کیا ہے ان کے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں۔ صرف اپنے ذہن کی بات ہے۔ صحیح مسلم میں براء بن عازب رضی اللہ عنہما کی روایت اس خیال کی تردید کے لیے کافی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فرض نماز میں اس کا پڑھنا ثابت ہے۔ [صحيح مسلم، الصلاة، باب اعتدال أركان الصلاة۔۔۔، حديث: 471] اس دعا کے اس جملے «وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ» سے واضح ہوتا ہے کہ کائنات کے مالک وخالق کے پاس محض دنیوی جاہ و جلال اور عظمت و بزرگی کچھ بھی کام نہ دے گی اور نہ کسی حسب ونسب کا امتیاز کچھ فائدہ مند ثابت ہو گا۔ وہاں تو عمل صالح کی قدر و قیمت ہو گی اور بس۔ کسی کا عالی نسب ہونا، بزرگوں کی اولاد ہونا اور کسی معروف و مشہور خاندان سے تعلق ہونا عذاب الٰہی سے نہیں چھڑا سکتا۔ اگر ایسا ہوتا تو سیدنا نوح علیہ السلام کا بیٹا، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا باپ اور آخرالزمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی چچا ابوطالب، عتاب الٰہی اور عذاب الٰہی کا شکار نہ ہوتے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اپنے خاندان والوں کو بلا کر صاف طور پر کہہ دیا کہ عمل صالح کرو ورنہ اللہ کے عذاب سے بچنا مشکل ہے۔ اور اپنی لخت جگر سیدنا فاطمہ رضی اللہ عنہا سے صاف فرما دیا تھا کہ ”بیٹی! میں تجھے عذاب الٰہی سے ہرگز نہیں بچا سکتا، اس خوش فہمی میں نہ رہ جانا کہ میں نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی لخت جگر ہوں۔ محض میری بیٹی ہونا تجھے اللہ تعالیٰ کے عذاب کی گرفت اور پکڑ سے نہیں بچا سکتا۔ اعمال صالحہ کر جو تجھے عذاب الٰہی سے بچا سکیں۔“[صحيح البخاري، الوصايا، باب هل يدخل النساء والولد فى الأقارب، حديث: 2753] اولوالعزم پیغمبر اور خاص کر رسول آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی اولاد سے یہ فرما دیں تو اور کون ہے جو غرور نسب میں مبتلا ہو کر بھی کامیاب و کامران ہو جائے؟ ➋ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قومہ میں صرف سیدھا کھڑا ہونا ہی کافی نہیں ہے بلکہ مسنون دعاؤں میں سے کوئی دعا (مثلًا یہی دعا) پڑھنی چاہیے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 233
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1071
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو فرماتے: اے ہمارے آقا! تیرے ہی لیے تعریف ہے، آسمان و زمین بھر کر اور ان کے سوا جس ظرف کی پورائی تو چاہے، اے ثناء اور عظمت کے حقدار، صحیح ترین جو بات بندہ کہتا ہے اور ہم سب تیرے ہی بندے ہیں۔ (وہ یہ ہے) اے اللہ! جو چیز تو عنایت فرمانا چاہے، اس کو کوئی روک نہیں سکتا، اور جس چیز سے تو محروم کر دے وہ کوئی دے نہیں سکتا اور... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں)[صحيح مسلم، حديث نمبر:1071]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) ثَّنَاء: تعریف وتوصیف۔ (2) مَجْد: عظمت وبزرگی، شرف ورفعت۔ (3) جَدّ: نصيبه، خوش قسمتی، اقتدار عظمت وبزرگی، دولت وتونگری، اگر جَدّ (ض۔ ن) جَدّا سے مصدر مراد لیں تو معنی ہو گا محنت وکوشش کرنا۔ (4) أھل الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ: نداء یا مدح کی بنا پر منصوب ہے۔ اور حَقّ مَاقَالَ العَبْدُ، مبتدا ہےاور اللَّهم لَا مَانِعَ الخ خبر ہے۔ اور كُلُّنَا لَكَ عَبدٌ جملہ معترضہ ہے۔