سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابي داود تفصیلات

سنن ابي داود
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
Prayer (Kitab Al-Salat)
64. باب إِمَامَةِ الْبَرِّ وَالْفَاجِرِ
64. باب: نیک اور فاجر کی امامت کا بیان۔
Chapter: Pious And Wicked People As Imam.
حدیث نمبر: 594
Save to word اعراب English
(مرفوع) حدثنا احمد بن صالح، حدثنا ابن وهب، حدثني معاوية بن صالح، عن العلاء بن الحارث، عن مكحول، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" الصلاة المكتوبة واجبة خلف كل مسلم برا كان او فاجرا وإن عمل الكبائر".
(مرفوع) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّلَاةُ الْمَكْتُوبَةُ وَاجِبَةٌ خَلْفَ كُلِّ مُسْلِمٍ بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا وَإِنْ عَمِلَ الْكَبَائِرَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرض نماز ہر مسلمان کے پیچھے واجب ہے چاہے وہ نیک ہو یا بد اگرچہ وہ کبائر کا مرتکب ہو۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14619) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (علاء بن حارث مختلط ہو گئے تھے اور مکحول کی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ثابت نہیں)

Abu Hurairah reported the Messenger of Allah ﷺ as saying: The obligatory prayer is essential behind every Muslim, pious or impious, even if he has committed a sins.
USC-MSA web (English) Reference: Book 2 , Number 594


قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
مكحول لم يسمع من أبي هريرة رضي اللّٰه عنه كما سيأتي(2533)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 34

   سنن أبي داود594عبد الرحمن بن صخرالصلاة المكتوبة واجبة خلف كل مسلم برا كان أو فاجرا وإن عمل الكبائر

سنن ابی داود کی حدیث نمبر 594 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 594  
594۔ اردو حاشیہ:
یہ روایت سنداً ضعیف ہے، البتہ اگر کبھی اتفاقاً ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنی پڑ جائے تو نماز ہو جائے گی بشرطیکہ موحد مسلمان ہو۔ قاعدہ یہ ہے کہ جس کی اپنی نماز صحیح ہے اس کی امامت بھی صحیح ہے۔ تاریخ بخاری میں ہے عبد الکریم کہتے ہیں کہ میں نے دس اصحاب محمد رضوان اللہ عنہم اجمعین کو پایا جو ظالم حکام کے پیچھے نمازیں پڑھتے تھے۔ کتاب الصلاۃ کے ہی گزشتہ باب 10 «إذا أخر الإمام الصلاة عن الوقت» میں بیان ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرا کیا حال ہو گا جب تم پر ایسے حکام ہوں گے، جو نماز کو بےوقت کر کے پڑھیں گے۔یا فرمایا: نمازوں کو ان کے اوقات سے مار دیں گے۔ کہا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز اپنے وقت پر پڑھنا اگر ان کے ساتھ پاؤ تو ان کے ساتھ بھی پڑھ لینا یہ تمہارے لئے نفل ہو گی۔ اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ظالموں کے پیچھے نماز کی اجازت دی ہے اور بتایا کہ یہ نفل ہو گی۔ [صحيح مسلم۔ حديث 648۔ سنن أبى داود۔ حديث: 431]
رہا کسی انسان کا بدعقیدہ ہونا، اگر کوئی امام ایسا ہو جو اعلانیہ شرک اکبر کا مرتکب ہوتا ہو۔ یعنی غیر اللہ کی ندا اور غیر اللہ سے استغاثہ وغیرہ کو مباح جانتا ہو، تو اس کے پیچھے نماز کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ اگر کہیں کوئی اضطراری صورت پیش آ جائے، تو اعادہ ضروری ہو گا۔ لیکن اگر کوئی پوشیدہ طور پر ایسے عقائد رکھتا ہو، تو ہم اس کی کرید کے مکلف نہیں ہیں۔ ان کے پیچھے نماز درست ہے۔ فقہی اختلافات و ترجیحات قابل برداشت ہیں، اگر کوئی عدم اعتدال کا مرتکب ہو اور جلدی جلدی نماز پڑھاتا ہو کہ ارکان کی ادائیگی مشکل ہوتی ہو، تو اس سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کی مثال ظالم حکام کی سی ہے اور اس کا حل ذکر ہو چکا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 594   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.