ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کر کے مجھے دھونے کے لیے دیتے تو میں خود اس سے مسواک شروع کر دیتی پھر اسے دھو کر آپ کو دے دیتی۔
تخریج الحدیث: «تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 17570) (حسن)»
Aishah narrated: "The Prophet of Allah ﷺ would clean his teeth with the Siwak, then he would give me the Siwak in order to wash it. So I would first use it myself, then wash it and return it.
USC-MSA web (English) Reference: Book 1 , Number 51
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن مشكوة المصابيح (384) كثير بن عبيد وثقه ابن حبان وصحح له الحاكم (4/ 10) والذھبي وروي عنه جماعة
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 52
فوائد و مسائل: ➊ اس میں طہارت و نظافت کی شرعی اہمیت واضح ہے کہ آپ اپنی مسواک کو بعد از استعمال دھو لیا کرتے تھے۔ ➋ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا مقصد یہ ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لعاب دہن سے تبرک حاصل کریں جس کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے توثیق فرمائی اور خیال رہے کہ یہ حصول تبرک صرف اور صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذات سے مخصوص تھا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 52