ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ خطبہ جس میں تشہد نہ ہو تو وہ کٹے ہوئے ہاتھ کی طرح ہے (یعنی وہ ناتمام اور ناقص ہے) یا اس ہاتھ کی طرح ہے جس میں جذام ہو“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/النکاح 16 (1106)، (تحفة الأشراف: 14297)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/343) (صحیح)»