سنن ابي داود: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابوداود رحمہ اللہ کتاب سنن ابي داود تفصیلات
کتاب: سنتوں کا بیان
Model Behavior of the Prophet (Kitab Al-Sunnah)
16. باب الدَّلِيلِ عَلَى زِيَادَةِ الإِيمَانِ وَنُقْصَانِهِ
16. باب: ایمان کی کمی اور زیادتی کے دلائل کا بیان۔
Chapter: Proof Of Increase And Decrease Of Faith.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جو ان میں سب سے بہتر اخلاق والا ہے“ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15109)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الرضاع 11 (1162)، مسند احمد (2/472، 527) (حسن صحیح)»
Narrated Abu Hurairah: The Prophet ﷺ said: The most perfect believer in respect of faith is he who is best of them in manners.
USC-MSA web (English) Reference: Book 41 , Number 4665
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن مشكوة المصابيح (3264، 5101) أخرجه الترمذي (1162 وسنده حسن)
● جامع الترمذي 1162 عبد الرحمن بن صخر أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا وخياركم خياركم لنسائهم خلقا ● سنن أبي داود 4682 عبد الرحمن بن صخر أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا ● المعجم الصغير للطبراني 713 عبد الرحمن بن صخر أحبكم إلي أحاسنكم أخلاقا الموطئون أكنافا الذين يألفون ويؤلفون أبغضكم إلي المشاءون بالنميمة المفرقون بين الأحبة الملتمسون للبرآء العنت العيب
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 4682 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4682
فوائد ومسائل: (أخلاق‘خلق) کی جمع ہے خا اور لام كے پیش کے ساتھ۔ اور اس سے مراد انسان کی عادات اور اعمال ہیں، عمدہ عادات کو ایمان کا کمال کہا گیا ہے۔ جس شخص کی عادات اور دوسروں کے ساتھ معاملات غلط ہوں وہ اتنا ہی ایمان میں ناقص ہوتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4682