سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابي داود تفصیلات

سنن ابي داود
کتاب: جہاد کے مسائل
Jihad (Kitab Al-Jihad)
27. باب فِي فَضْلِ الشَّهَادَةِ
27. باب: شہادت کی فضیلت کا بیان۔
Chapter: Regarding The Virtue Of Martyrdom.
حدیث نمبر: 2521
Save to word اعراب English
(مرفوع) حدثنا مسدد، حدثنا يزيد بن زريع، حدثنا عوف حدثتنا حسناء بنت معاوية الصريمية، قالت: حدثنا عمي، قال: قلت للنبي صلى الله عليه وسلم: من في الجنة؟ قال: النبي في الجنة والشهيد في الجنة والمولود في الجنة والوئيد في الجنة".
(مرفوع) حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ حدَّثَتْنَا حَسْنَاءُ بِنْتُ مُعَاوِيَةَ الصَّرِيمِيَّةُ، قَالَتْ: حَدَّثَنَا عَمِّي، قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ: النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ وَالْوَئِيدُ فِي الْجَنَّةِ".
حسناء بنت معاویہ کے چچا رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: جنت میں کون ہو گا؟ آپ نے فرمایا: نبی جنت میں ہوں گے، شہید جنت میں ہوں گے، (نابالغ) بچے اور زندہ درگور کئے گئے بچے جنت میں ہوں گے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 15698)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/58، 409) (صحیح)» ‏‏‏‏

Narrated Hasana' daughter of Muawiyah: She reported on the authority of her paternal uncle: I asked the Prophet ﷺ: Who are in Paradise? He replied: Prophets are in Paradise, martyrs are in Paradise, infants are in Paradise and children buried alive are in Paradise.
USC-MSA web (English) Reference: Book 14 , Number 2515


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
حسناء مجھولة الحال
وللحديث شواھد ضعيفة
وفي الباب حديث يخالفه (الأصل: 4717)
كأن بعض الموؤدات في الجنة وبعضھن في النار،واللّٰه أعلم
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 92

   سنن أبي داود2521أسلم بن سليمالنبي في الجنة والشهيد في الجنة والمولود في الجنة والوئيد في الجنة

سنن ابی داود کی حدیث نمبر 2521 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2521  
فوائد ومسائل:

چھوٹے بچے جو نابالغی کی عمر میں فوت ہوگئے ہوں۔
اس میں وہ بھی شامل ہیں جن کی پیدائش نامکمل رہی اور ساقط ہوگئے ہوں۔
البتہ کافروں اور مشرکوں کے بچوں کے بارے میں سب سے زیادہ صحیح قول یہی ہے کہ جب کفار کے بچے سن تمیز سے پہلے فوت ہوجایئں۔
اور ان کے والد کافر ہوں۔
تو دنیا میں ان کا حکم کافروں کا ہوگا کہ انہیں غسل دیا جائے گا۔
نہ کفن دیا جائےگا نہ جنازہ پڑھا جائے گا۔
اور نہ انہیں مسلمانوں کے ساتھ دفن کیا جائےگا۔
کیونکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ کافر ہی ہیں۔
باقی رہا آخرت میں ان کا حال تو یہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اگر وہ بڑے ہوتے تودنیا میں کس طرح کے عمل کرتے؟ صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہﷺ سے جب مشرکوں کے بچوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے۔
کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے۔
(صحیح البخاري، القدر، باب اللہ أعلم بما کانو عاملین، حدیث: 6597) بعض اہل علم کا قول ہے کہ ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا علم قیامت کے دن ظاہر ہوگا۔
اور ان کا بھی اہل فترت کی طرح امتحان ہوگا۔
اگر انہوں نے اللہ کے حکم کی فرمانبرداری کی تو جنت میں داخل ہوں گے۔
اوراگر نافرمانی کی تو جہنم رسید ہو ں گے۔
صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
مثلا کفار اور مشرکین کے بچے ان کا بھی امتحان ہوگا۔
کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
(وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّىٰ نَبْعَثَ رَسُولًا) (بني إسرائیل: 15/17) اور جب تک ہم پیغمبر ؑ نہ بھیجیں ہم عذاب نہیں دیا کرتے اہل فترت کے بارے میں سب سے زیادہ صحیح قول یہی ہے۔
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ اور امام ابن قیم نے اسی کو اختیار کیا ہے۔
(تفصیل کےلئے ملاحظہ ہو۔
فتاویٰ ابن تیمیہ 24/372۔
373)


عرب کے بعض قبائل عار کی بناء پراپنی بیٹیوں کو دفن کر دیتے تھے۔
اور یہ بھی آتا ہے کہ بعض فقر فاقہ کی صورت میں بیٹوں کے ساتھ بھی ایسے ہی کرتے تھے۔
قرآن مجید نے اس کا ذکر یوں کیا ہے۔
﴿وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ ﴿٨﴾ بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ) (التکویر۔

9)
 جب زندہ درگور کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔
کہ کس گناہ کی پاداش میں اسے قتل کیا گیا؟
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2521   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.