الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2518
فوائد ومسائل: اگر مجاہد کی اصل نیت اللہ کا کلمہ بلند کرنا ہوتو دیگر اغراض سے اس کے اجر میں کمی آجاتی ہے، امام بخاری نے اس حدیث کو اس عنوان کے تحت درج کیا ہے۔ (بابُ مَنْ قَاتَلَ لِلمغانم هَل يَنقُصُ مِن أَجْرِه)(صحیح البخاري، فرض الخمس، باب: 10) کیا جو شخص غنیمت کے لئے قتال کرے اس کا اجر کم ہو جاتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2518