۔ حماد نے عمرو بن سے، انہوں نے سعید بن حویرث سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (ہاتھ دھو کر) بیت الخلا سے نکلے تو آپ کے سامنے کھانا پیش کیا گیا، لوگوں نے آپ سے وضو کا تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا: ” (کیا) میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں کہ وضو کروں؟“
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے نکلے تو آپصلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھانا پیش کیا گیا، لوگوں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم سے وضو کا تذکرہ کیا، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں کہ وضو کروں؟“