حدثنا سريج بن يونس ، حدثنا هشيم ، عن إسماعيل ، عن قيس ، عن المغيرة بن شعبة ، قال: ما سال احد النبي صلى الله عليه وسلم عن الدجال اكثر مما سالته، قال: " وما سؤالك؟، قال: قلت: إنهم يقولون معه جبال من خبز ولحم ونهر من ماء، قال: " هو اهون على الله من ذلك "،حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: مَا سَأَلَ أَحَدٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُهُ، قَالَ: " وَمَا سُؤَالُكَ؟، قَالَ: قُلْتُ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ مَعَهُ جِبَالٌ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ وَنَهَرٌ مِنْ مَاءٍ، قَالَ: " هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ ذَلِكَ "،
ہشیم نے اسماعیل سے انھوں نے قیس سے اور انھوں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے بارے میں جتنا میں نے پوچھا اس سے زیادہ کسی نے نہیں پوچھا، آپ نے فرمایا: ”تمھارے سوال کا (سبب) کیا ہے؟"کہا: میں نے عرض کی وہ (لوگ) کہتے ہیں اس کے ہمراہ روٹی اور گوشت کے پہاڑ اور پانی کا دریاہوگافرمایا: "وہ اللہ کے نزدیک اس سے زیادہ حقیرہے۔"
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،کسی ایک فرد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے بارے میں مجھ سے زیادہ کسی نے دریافت نہیں کیا، آپ نے فرمایا:"تم کیوں پوچھتےہو؟ میں نے کہا،ساتھی کہتے ہیں اس کے ساتھ روٹی اور گوشت کا پہاڑہوگا،اورپانی کا دریا ہوں گا۔"آپ نے فرمایا:"وہ اللہ کے نزدیک اس سےکم تر اور حقیر ہے کہ اس سے وہ گمراہ کر سکے۔"