عبد الکبیر بن عبد الجبار ابو بکرحنفی نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عبد الحمید بن جعفر نے حدیث بیان کی، کہا: میں نے عمر بن حکم کو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "دن اور رات کا سلسلہ منقطع نہیں ہوگا۔یہاں تک کہ ایک شخص بادشاہ بنے گا۔جسے جہجاہ کہا جائے گا۔"امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے (عبدالکبیر کے حوالےسے) کہا: یہ چاربھائی ہیں۔شریک عبید اللہ عمیراور عبدالکبیریہ عبدالمجید کے بیٹےہیں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے آپ نے فرمایا:"دن اور راتیں ختم نہیں ہوں گی، حتی کہ ایک جھجاہ نامی آدمی باشاہ بنے گا۔امام مسلم فرماتے ہیں عبدالکبیر بن عبدالمجید کے تین بھائی اور ہیں شریک عبید اللہ اور عمیر۔